شینیانگ جے-15
شینیانگ جے-15 | |
---|---|
لیاؤننگ سے دو جے-15 | |
کردار | کیریئر پر مبنی کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ |
کارخانہ ساز | شینیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن |
اولین پرواز | اگست 2009[1] |
متعارف | 2013 |
حیثیت | پیداوار میں |
شینیانگ جے-15 (Shenyang J-15)، جسے فلائنگ شارک بھی کہا جاتا ہے، ایک سیٹ والا، جڑواں جیٹ انجن، کل موسمی، طیارہ بردار بحری جہاز پر مبنی ہوائی جہاز ہے جسے شینیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن اور 601 انسٹیٹیوٹ نے چینی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے تیار کیا ہے۔
افواہوں کے باعث ابتدائی طور پر دعویٰ سامنے آیا تھا کہ یہ طیارہ نیم اسٹیلتھ قسم کا ہوگا لیکن بعد میں آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ یہ طیارہ سوویت یونین کے ڈیزائن کردہ سخوئی ایس یو 33 پر مبنی ہوگا اور یہ مقامی طور پر تیار کردہ ریڈار، انجن اور ہتھیاروں سے لیس ہوگا۔
2018 میں، اس طیارے کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ اس فائٹر کو دو شینیانگ ایف سی-31 یا چینگڈو جے-20 لڑاکا طیاروں میں سے کسی ایک کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا اور اسے صرف چینی بحریہ نے استعمال کیا ہے۔