شیوراج سنگھ چوہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شیوراج سنگھ چوہان
Shivraj Singh Chauhan.jpg
 

مناصب
وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش (17 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 نومبر 2005  – 16 دسمبر 2018 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png بابولال گور 
کمل ناتھ  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 5 مارچ 1959 (61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بدھنی،  ضلع سیہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی برکت اللہ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
Shivrajsingh chauhan111.jpg
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیوراج سنگھ چوہان ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ 29 نومبر 2005ء سے 16 دسمبر 2018ء تک وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سترہویں وزیر اعلیٰ رہے، وہ بابولال گور کی جگہ وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے طور پر وہ جنرل سیکریٹری اور جماعت کی مدھیہ پردیش ریاستی شاخ کے صدر رہ چکے ہیں۔ سنہ 1972ء میں تیرہ برس کی عمر میں انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 1991ء سے 2006ء تک ودیشا حلقے سے لوک سبھا کے پانچ مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں ضلع سیہور کی تحصیل بدھنی کے حلقے سے رکن ہیں۔[1] سنہ 2007ء میں انہوں نے لاڈلی لکشمی یوجنا، کنیادان یوجنا اور بچیوں کو پیدا ہوتے ہی قتل کردینے سے بچاؤ کے لیے زنانی سورکشا یوجنا جیسے منصوبے ریاست میں متعارف کیے۔ ساتھ ہی بارہویں مدھیہ پردیش بورڈ بھوپال میں 70 فصد "میدھاوی ودیارتھی یوجنا" اور سینٹرل بورڈ آف سینکڈری ایجوکیشن میں 80 فیصد "میدھاوی چھاترا یوجنا" متعارف کیں۔[2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

شیوراج سنگھ چوہان 5 مارچ 1959ء کو ضلع سیہور کے گاؤں جیت (जैत) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین کا نام پریم سنگھ چوہان اور سُندر بائی چوہان ہے۔[3] ان کا تعلق ہندو مت کی کِرار برادری سے ہے،[4][5] اور انہوں نے برکت اللہ یونیورسٹی، بھوپال سے ایم اے (فلسفہ) میں سونے کا تمغا حاصل کیا تھا۔[6] پیشے کے لحاظ سے وہ ماہرِ زراعت ہیں۔ انہوں نے سادھنا سنگھ سے شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے کارتیکے اور کُنال ہیں۔

وزیر اعلیٰ[ترمیم]

30 نومبر 2005ء کو انہیں مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا اس سے قبل وہ ریاست کے بی جی پی صدر تھے۔ 2006ء میں بدھنی اسمبلی حلقہ سے انہوں نے ضمنی انتخابات 36،000 ووٹوں سے جیت لیے۔

سنہ 2008ء میں شیوراج بدھنی کی نشست 41،000 ووٹوں سے دوبارہ جیت گئے۔ 12 دسمبر 2008ء کو انہوں نے دوسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھایا۔

8 دسمبر 2013ء کو وہ قانون ساز اسمبلی انتخابات جیت گئے، بدھنی سے اُنہیں 1،28،730 ووٹ اور ودیشا سے 73،783 ووٹ ملے۔ اور وہ تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔[7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Biography". 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2013. 
  2. "The secret of Shivraj Singh Chauhan's success". ریڈِف. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2009. 
  3. "Chouhan's son of the soil image proves to be winner, again". انڈین ایکسپریس. 2013-12-08. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2018. 
  4. "I am proud to have taken birth in Kirar Samaj — CM Shri Chouhan". bharateseva.com. 25 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2011. 
  5. گنگولی، سُمِت؛ ڈائمنڈ، لیری؛ پلیٹنر، مارک ایف۔ (13 اگست 2007). "The State of India's Democracy". جے ایچ یو پریس. صفحہ 74. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2018 – گوگل Books سے. 
  6. "Barkatullah Universities Website". 6 اکتوبر 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  7. "Shivraj Singh Chouhan: the 'mama' with staying power". این ڈی ٹی وی. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2013.