مندرجات کا رخ کریں

شیکھا شرما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیکھا شرما
معلومات شخصیت
پیدائش 19 نومبر، 1958ء
بھارت   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بھارت   ویکی ڈیٹا پر  (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
عملی زندگی
مادر علمی لیڈی سری رام کالج برائے نسواں   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ بینکر
نوکریاں ایکسیس بینک

شیکھا شرما یا شِکھا شرما (پیدائش: 19 نومبر، 1958ء) ایکسیس بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں، جو بھارت میں تیسرا سب سے بڑا بینک ہے۔ شرما ایکسیس بینک میں 2009ء میں شامل ہوئی۔ اس بینک میں وہ ریٹیل قرضوں کی فرینچائزنگ، سرمایہ کاری کی بینک کاری اور مشاورتی صلاحیتوں وغیرہ پر خاص توجہ دی اور وہ ادائیگیوں کے معاملے میں ہمہ قسم کے مصنوعات کی ترقی دینے میں آگے رہی۔[1]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

شیکھا ایک بھارتی فوجی عہدے دار کے یہاں 19 نومبر 1958ء کو پیدا ہوئی۔[2][3] چونکہ والد فوجی تھے، شرما خاندان پورے ملک کا سفر طے کر چکا تھا اور شیکھا کئی شہروں میں 7 اسکولوں میں پڑھائی کر چکی تھی۔ آخری اسکول کا سال اس نے لوریٹو کووینٹ، دہلی سے مکمل کیا۔[4] آگے چل کر اس نے معاشیات میں بی اے آنرز لیڈی شری رام کالج فار ویمین (ایل ایس آر)، دہلی سے کیا اور ایم بی اے آئی آئی ایم احمدآباد سے کیا اس نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما نیشنل سینٹر فار سافٹ ویئر ٹیکنالوجی، ممبئی سے بھی کیا ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق،[5] طبیعیات گریجویشن کورس کے لیے اس کی پہلی پسند تھی مگر وہ معاشیات کے لیے تیار ہوئی کیونکہ اول الذکر ایل ایس آر میں نہیں پڑھایا جاتا تھا۔ مگر اسے کوئی تاس ف نہیں ہے کیونکہ معاشیات نے اسے کئی مواقع فراہم کیے کہ وہ ریاصی میں اہنی عمیق صلاحیتوں کو پایۂ ثبوت تک پہنچائے— ایک مضمون جو اس کے دل کے قریب تھا۔

خاندان

[ترمیم]

شرما کی شادی سنجے شرما سے ہوئی، جو اس کے آئی آئی ایم کے ہم درس تھے۔ سنجے ٹاٹا انٹر ایکٹیو سسٹمز کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں۔ زوجین کے دو بچے ہیں، تِلک اور تویشا۔[6] شرما کے دو چھوٹے بھائی بھی ہیں جو ماہرین قلبیات ہیں۔

کیریئر

[ترمیم]

شرما کے پاس تین دہوں کا مالیاتی شعبے کا تجربہ ہے۔ اس نے اپنے کیریئر کا آغاز آئی سی آئی سی آئی بینک سے 1980ء میں شروع کیا۔ آئی سی آئی سی آئی سے اپنے کام کے 29 سالوں کے دوران وہ آئی سی آئی سی آئی سیکیوریٹیز کے قائم ہونے میں ایک رول ادا کر چکی ہیں – جو آئی سی آئی سی آئی اور جے پی مارگن کی مشترکہ تجارتی پہل تھی۔ اس کے علاوہ وہ بینک کاری اور ری ٹیل مالیات کے لیے کئی کاروبار بنانے میں پیش پیش تھی۔ اس کا آخری کارنامہ آئی سی آئی سی آئی پروڈینشیل لائف انشورنس کمپنی کی ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے طور پر تھا، جس میں اس نے محنت شاقہ سے نجی شعبے کی بھارت کی زندگی کی بیمہ کمپنیوں اسے اول نمبر کا درجہ فراہم کیا۔[7]

کامیابیاں

[ترمیم]

2009ء میں ایکسیس بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹیو کے طور پر تقرر ہونے کے ساتھ بینک کے اسٹاک میں 90% ہوا ہے۔[8] نئی ذمے داریاں سنبھالنے کے ڈیڑھ سال بعد بینک کی جانب سے ای نام سیکیوریٹیز کا حصول ممکن ہو سکا۔ بینک کے غیر کارگرد اثاثہ جات کا تناسب مارچ 2015ء میں 1.34 فی صد تھا، جو پورے بینک کاری شعبے کے 4.4 فی صد سے کا فی کم ہے۔ 2015-16 کا نقد منافع 18.3 فی صد ہو کر 7,358 کروڑ روپیے ہوا۔ زیرعمل منافع (operating profit) 24 فی صد تک بڑھ کر 3,582 کروڑ روپیے ہو گیا۔ نقد سود 19 فی صد بڑھ کر 14,224 کروڑ روپیے ہو گیا تھا۔ پیشگیاں 22 فی صد ہو گئے اور جمع رقوم 15 فی صد اوپر تھے، جو صنعت کے فی صد سے آگے ہیں۔ کم لاگت رواں کھاتوں اور بچت کھاتوں (CASA) مستقل 45 فی صد رہے، جو ایک اعلٰی تناسب ہے۔[9] بینک اپنی بین الاقوامی توسیع کرتا رہا اور ڈھاکہ میں نمائندہ دفتر کھول چکا ہے۔[10] . شیکھا کی قیادت میں ایکسیس بینک کئی ایوارڈ / اعزازات جیت چکا ہے، جن میں قابل ذکر شامل ہیں:

  • Bank of the Year in India 2014
  • Certificate of Recognition for excellence in Corporate Governance 2015
  • No 1 company to work for in the BFSI sector 2013

بینک کا رفاہی شعبہ ایکسیس بینک فاؤنڈیشن نے فوربز انڈیا فیلانتھرپی ایوارڈز 2014ء میں غیر معمولی تجارتی فاؤنڈیشن (Outstanding Corporate Foundation) اعزاز حاصل کیا۔ یکسیس بینک نے نشانہ رکھا ہے کہ 2017ء تک ایک ملین گھرانوں کو 2017ء تک روزگار فراہم ہو سکے۔

انعامات و اعزازات

[ترمیم]
  • 'Banker of the Year' for 2014-15 by Business Standard[11]
  • AIMA - JRD Tata Corporate Leadership Award for the Year 2014[12]
  • 'India's Best Woman CEO' by Business Today- 2013[13]
  • 'Transformational Business Leader of the Year’ at AIMA’s Managing India Awards – 2012[14]
  • Woman Leader of the year’ at Bloomberg - UTV Financial Leadership Awards – 2012[15]
  • Businessworld’s Banker of the Year Award - 2012[16]
  • Forbes List of Asia’s 50 Power Business Women - 2012[17]
  • Indian Express Most Powerful Indians – 2012[18]
  • India Today Power List of 25 Most Influential Women - 2012[19]
  • Finance Asia’s Top 20 Women in Finance - 2011[20]
  • Business Today ‘Hall of Fame' – 2011[20]
  • Fortune Global and India list of 50 Most Powerful Women in Business – 2011[20]
  • Businesswoman of the Year at the Economic Times Awards – 2008[20]
  • Entrepreneur of the Year – Manager at the E&Y Entrepreneur Awards - 2007[20]
  • Outstanding Businesswoman of the Year, CNBC TV 18’s Business Leader Awards[20]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Forbes India Magazine - The Quiet Architect: Shikha Sharma has magically transformed Axis Bank in a short span"۔ forbesindia.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  2. "The Liberal Banker"۔ Mint۔ 14 جون 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-05
  3. "Bankable Star - Shikha Sharma"۔ Business Today۔ 18 ستمبر 2011۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-05
  4. "Prudent gleanings: Shikha Sharma's success story"۔ The Economic Times۔ 27 ستمبر 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  5. "Lunch with BS: Shikha Sharma"۔ Business Standard۔ 16 فروری 2010۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  6. "Head to head!"۔ DNA۔ 27 جون 2007۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  7. "The Axis Bank MD and CEO's achievements are formidable"۔ www.businesstoday.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  8. "Shikha Sharma gets a salary hike"۔ Business Standard۔ 16 مئی 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  9. "A new template for success"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  10. "Axis Bank enters Bangladesh, opens representative office in Dhaka". The Hindu (بزبان بھارتی انگریزی). 22 Nov 2015. ISSN:0971-751X. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2016-02-09.
  11. "BS Banker of the Year is Shikha Sharma"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  12. "AIMA - JRD TATA Corporate Leadership Award 2014"۔ www.aima.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  13. "Business Today listing of India's Best CEOs in 2013"۔ www.businesstoday.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  14. "AIMA acknowledges the excellence of India"۔ All India Management Association۔ 18 اپریل 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  15. "BloombergUTV honours India's financial leaders and visionaries"۔ afaqs.com۔ 10 اپریل 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  16. "MAGNA AWARDS 2012"۔ Business World۔ 8 جنوری 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  17. "Asia's Women In The Mix, 2013: The Year's Top 50 for Achievement In Business"۔ Forbes۔ 27 فروری 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  18. "Most Powerful Women"۔ Business Today۔ اگست 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  19. "25 power women and their inspiring stories"۔ India Today۔ 9 مئی 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27
  20. 1 2 3 4 5 6 "Shikha Sharma" (PDF)۔ NASSCOM۔ 2012۔ 2018-12-25 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-27

خارجی روابط

[ترمیم]