عماد الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تعارف[ترمیم]

علامہ پیر صاحبزادہ عمادالدین سیفی صاحب آستانہ عالیہ نیریاں شریف (آزادکشمیر) کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ علامہ پیر علاؤ الدین صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے بھتیجے ہیں۔

اسم گرامی[ترمیم]

نام عمادالدین بن پیر نظام الدین قاسمی بن خواجہ غلام محی الدین غزنوی رحمتہ اللہ علیہ بن ملک محمد اکبر خان

آباو اجداد[ترمیم]

آپ کے آباو اجداد کا تعلق افغانستان کے علاقہ غزنی دے ہے۔ آپ کے دادا محترم پیر غلام محی الدین غزنوی ہجرت کر کے کشمیر تشریف لائے تھے۔

تعلیم[ترمیم]

آپ نے ابتدائی تعلیم نیریاں شریف سے حاصل کی ۔ محی الدین اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد ایم۔اے اسلامیات کیا۔ اور دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے درس نظامی کی سند لی۔

بیعت و خلافت[ترمیم]

مرکزی آستانہ عالیہ سیفیہ لاہور کے سجادہ نشین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حمید جان سیفی مدظلہ العالی سے بیعت و خلافت ہے۔

محفل گیارہویں شریف[ترمیم]

اپ کے آستانہ عالیہ غوثیہ نقشبندیہ سیفیہ گجر خان میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف ہوتی ہے۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مریدین و سالکین حاضر ہوتے ہیں۔

خلفاء[ترمیم]

1۔پیر رضوان نقشبندی سیفی گجر خان