صادقہ صلاح الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صادقہ صلاح الدین پاکستان کی ممتاز سماجی کارکن اور ماہرِ معاشیات و تعلیمی امور ہیں ۔

صادقہ صلاح الدین
پیدائش18 اپریل 1946(1946-04-18)ء
میرٹھ، برطانوی ہند
قلمی نامصادقہ کرار
پیشہسماجی کارکن
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافماہرِ تعلیم، سماجی خدمت

ابتدائی زندگی[ترمیم]

صادقہ کرار المعروف صادقہ صلاح الدین 18 اپریل 1946 کو میرٹھ، برطانوی ہند میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد پروفیسر کرار حسین نامور دانشور اور محقق تھے جو قیامِ پاکستان کے بعد 1948 میں ہجرت کر آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ صادقہ صلاح الدین نے زمانہ طالب علمی میں اپنے والد کی مختلف شہروں میں پوسٹنگ کے باعث ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، میر پور خاص سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور کالج کی تعلیم خیرپور میرس اور کوئٹہ سے حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد جامعہ کراچی سے ایم اے اکنامکس کیا۔ بعد ازاں1975 میں سراکس یونیورسٹی، امریکا سے ڈویلوپمنٹ اکنامکس میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، کیمرج، امریکا سے منیجمینٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔

کیرئیر کا آغاز[ترمیم]

صادقہ صلاح الدین نے اپنے کیرئیر کا آغاز پریمیئر کالج کراچی میں تدریس سے کیا۔ اسی دوران ان کی شادی ممتاز صحافی اور مبصر غازی صلاح الدین سے ہوئی۔ وہ 1993 سے 1999 تک آغا خان فاؤنڈیشن کے ادارے این جی او ریسورس سنٹر ( موجودہ سول سوسائٹی ریسورس سنٹر)کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔ نیز سول سروس اکیڈمی میں انسٹرکٹر کے فرائض بھی انجام دیے۔ 1999 میں انھوں نے انڈس ریسورس سینٹر کی بنیاد رکھی جس کی وہ کی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ہیں۔ آئی، آر، سی کے تحت کراچی، سکھر، گھوٹکی اور خیر پور ڈسٹرکٹ میں کے نواح میں 62 گورنمنٹ اسکولز میں 1200 بچے زیرِ تعلیم ہیں ۔[1]وہ آج کل ایک فلاحی و ترقیاتی ادارے ( ادارہ استحکام ِ شرکتی ترقی ) ایس پی او، پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن ہیں۔ جبکہ تین سال تک اس ادارے کی چئیر پرسن بھی رہی ہیں ۔[2]انھوں نے سماجی خدمات کے اس طویل سفر میں بہت سے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔[3]وہ ہمیشہ سے پسماندگی، غربت اور جہالت کے خاتمہ کے لیے خاص طور پر خواتین کی بہبود و ترقی کے لیے بہت مستعد و معاون رہی ہیں۔ خیر پور ڈسٹرکٹ میں انڈس ریسورس سینٹر کے تحت قائم کردہ تمام اسکولز بھی صادقہ صلاح الدین کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں ۔

مختلف تنظیموں کی سربراہی اور بورڈ ممبر شپ[ترمیم]

  1. انڈس ریسورس سینٹر کی بانی اور ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر
  2. 1993 سے 1999 تک آغا خان فاؤنڈیشن کے ادارے این جی او ریسورس سنٹر ( موجودہ سول سوسائٹی ریسورس سنٹر)کی ڈائریکٹر رہی ہیں
  3. ادارہ استحکام ِ شرکتی ترقی ( ایس پی او )، پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن و سابقہ چئیر پرسن
  4. سیویکس ( CIVICUS) ورلڈ الائنس آف سٹیزن پارٹی سیپییشن، پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن
  5. مائیکرو فنانس بنک ( خوش حالی بنک ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن
  6. لیڈ (LEAD) پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن
  7. ٹیچر ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن
  8. پراونشل سٹئیرنگ کمیٹی (Provincial Steering Committee on Whole District Initiatives in Education)برائے ابتدائی تعلیم صوبہ سندھ کی ممبر
  9. جنرل باڈی آف پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی ممبر
  10. ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹ ایبلٹی (TDEA) بورڈ کی ممبراور ٹرسٹی [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.synergos.org/our-network/bio/sadiqa-salahuddin
  2. Sadiqa Salahuddin[مردہ ربط]
  3. Sadiqa Salahuddin on Vimeo
  4. "Sadiqa Salahuddin | Trust for Democratic Education and Accountability (TDEA)"۔ 30 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2017