صادق فقیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صادق فقیر

صادق فقیر انگریزی (Sadiq Fakir) پیدائش (20 مارچ 1967 ء) وفات (26 فروری2015ء) سندھ پاکستان کے کلاسیکی اور لوک گلوکار تھے۔[1]انھیں سندھ میں خاصی شہرت و پزیرائی حاصل تھی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک خاص کر دبئی، بھارت، سنگاپور، انگلینڈ، امریکا، کینیڈا اور سعودی عرب میں فن کا ظاہرہ کر کے داد حاصل کی۔ وہ سندھی زبان، سرائیکی زبان، ڈھاٹکی زبان، مارواڑی زبان اور اردو زبان میں گا سکتے تھے۔[1]

زندگی اور تعلیم[ترمیم]

صادق فقیر 20 مارچ 1967ء کو فیض محمد مگنہار (میراثی) کے گھر میں تھر پاركر ضلع کے شہر مٹھی میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کا تعلق گلوکار گھرانے سے تھا۔ انھوں نے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم مٹھی شہر میں حاصل کی۔ موسیقی اور گائیکی کا اس کو بچپن سے شوق تھا۔اس لیے اس نے گانے بجانے اور موسیقی کی تربیت اپنے ماموں حُسین سے حاصل کرنا شروع کی۔ بی اے پاس کرنے کہ بعد ہائی اسکول میں استاد بنے۔ انھوں نے سندھی ادب میں ایم اے کی ڈگری جامعہ سندھ جامشورو سے حاصل کی۔[2]

آغاز فن[ترمیم]

صادق فقیر نے فن کا آغاز محفلوں میں گانے سے کیا۔ اس نے فن کا باقاعدہ آغاز 1988ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد، سندھ سے کیااور پھر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر سے بھی ان کے کلام نشر ہونے لگے۔[3] صادق فقیر کے گائے ہوئے گانوں کے کئی البم جاری ہوئے۔[2] اس بے سندھ کے بڑے شعرا شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، شیخ ایاز اور استاد بخاری کا کلام گایا اور بڑی شہرت حاصل کی۔[3] صادق فقیر کے دو بیٹے نزاکت علی اور راحت علی بھی اچھے گلوکار ہیں۔[4]

اعزازات[ترمیم]

صادق فقیر نے بہترین فنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس وجہ سے انھیں شاہ عبد اللطیف بھٹائی ایوارڈ، سچل سرمست ایواڈ اور مائی بھاگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[3]

وفات[ترمیم]

صادق فقیر خاندان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھ،۔ جہاں مدینہ منورہ سے مکہ جاتے ہوئے شاہراہ پر خطرناک حادثے کا شکار ہوئے۔ ان کا پورا خاندان شدید زخمی ہوا مگر خود 26 فروری 2015ء کو موقع پر وفات پا گئے۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Folk singer Sadiq Fakeer dies in KSA road accident"۔ The Nation۔ 28 فروری، 2015۔ 12 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2019 
  2. ^ ا ب The Sindh Times (27 فروری، 2015)۔ "Sadiq Fakir will live alive for ever in the hearts of people of Sindh"۔ 09 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2019 
  3. ^ ا ب پ Hanif Samoon (27 فروری، 2015)۔ "Folk singer Sadiq Fakeer passes away in Saudi Arabia"۔ DAWN.COM 
  4. "Proud sons: Melodies from Thar Desert enthrall capital residents"۔ The Express Tribune۔ 15 جون، 2015 
  5. "Transitions: Sindhi singer Sadiq Faqir dies in road accident in Saudi Arabia"۔ The Express Tribune۔ 26 فروری، 2015