مندرجات کا رخ کریں

صارف:امین اکبر/منتخب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

From tomorrow's featured article

پیرس (انگریزی: Paris) (فرانسیسی تلفظ: [paʁi] ( سنیے) پاغی) فرانس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، 2019ء کے تخمینہ آبادی کے مطابق اس میں 2,165,423 رہائشی تھے جو اس کے رقبہ 105 کلومیٹر (41 مربع میل) سے زیادہ کے علاقے میں تھے، جو اسے 2020ء میں اسے دنیا کا 34 واں سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بناتا ہے۔سترہویں صدی سے پیرس دنیا کے مالیاتی، سفارت کاری، تجارت، فیشن، فن طباخی اور سائنس کے دنیا کے بڑے مراکز میں سے ایک رہا ہے۔ فنون اور سائنسی علوم میں اس کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ شارعی روشنیوں کے اس کے ابتدائی نظام کی وجہ سے انیسویں صدی میں اسے "روشنیوں کا شہر" کہا جانے لگا۔ جنگ عظیم دوم سے پہلے لندن کی طرح، اسے کبھی کبھی دنیا کا دار الحکومت بھی کہا جاتا تھا۔

پیرس کا شہر پیرس علاقہ یا ایل-دو-فرانس علاقے کا مرکز ہے۔ 2019ء میں 12,262,544 کی تخمینہ شدہ آبادی کے ساتھ یہ فرانس کی آبادی کا تقریباً 19% ہے۔پیرس علاقے کی 2019ء میں خام ملکی پیداوار 739 بلین یورو (743 بلین امریکی ڈالر) تھی، جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امین اکبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کا منتخب مضمون

خدا کے نام ہر مذہب میں اور ہر زبان میں الگ الگ ہیں، خدا کی صفات ذاتی اور عام طور پر ہر مذہب اور زبان میں مماثلت کی حامل ہیں کہ وہ خالق ہے، مالک، ہے رز‍ق دینے والا، گناہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا اور دعا سننے والا۔ پھر بھی مختلف مذاہب میں خدا کی کچھ خصوصیات الگ ہیں دوسرے مذہب سے، جس وجہ سے اس مذہب میں خدا کا کچھ ناموں کا مطلب وہ نہیں ہوتا جو باقی مذہب میں ملتا ہے۔ جیسے مسیحیت میں صلیبی موت کے عقیدے نے مسیح کو اکلوتا، بیٹا، روح القدس کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام میں خدا کے ناموں میں واحد ہے، جس کا معنی ہے کہ وہ صرف ایک ہے، اس کا کوئی بیٹا نہیں۔ مسیحیت، یہودیت میں خدا کو یہوداہ، ایلوہیم، ایل، وہ، میں جو ہوں سو میں ہوں، جیسے نام بھی دیے گئے۔

زبانوں کے فرق سے انسانوں نے اس مالک الملک ہستی کو کہیں اللہ، کہیں ایشور، کہیں گاڈ، کہیں یہوواہ، کہیں اہور امزدا، کہیں زیوس، کہیں یزداں، کہیں آمن، کہیں پانکو اور کہیں تاؤ کا نام دیا۔ دنیا بھر کے مذہب میں مختلف زبانوں میں اس ہستی کے لیے بیسیوں نام پائے جاتے ہیں۔

کل آنے والا منتخب مضمون

ترکیہ بنیادی طور پر مغربی ایشیا میں اناطولیہ میں ایک ملک ہے، جس کا ایک چھوٹا حصہ جنوب مشرقی یورپ میں مشرقی تھریس کہلاتا ہے۔ اس کی سرحد شمال میں بحیرہ اسود سے ملتی ہے۔ مشرق میں جارجیا، آرمینیا، آذربائیجان اور جنوب میں ایران، عراق، سوریہ، اور بحیرہ روم (اور قبرص)؛ اور مغرب میں بحیرہ ایجیئن، یونان اور بلغاریہ سے ملتی ہے۔ ترکیہ 85 ملین سے زیادہ لوگوں کا گھر ہے۔ زیادہ تر نسلی ترک ہیں، جبکہ نسلی کرد سب سے بڑی نسلی اقلیت ہیں۔ سرکاری طور پر ایک سیکولر ریاست، ترکیہ میں مسلم اکثریتی آبادی ہے۔ انقرہ ترکیہ کا دار الحکومت اور دوسرا بڑا شہر ہے۔ استنبول اس کا سب سے بڑا شہر ہے، اور اس کا اقتصادی اور مالیاتی مرکز، نیز یورپ کا بھی سب سے بڑا شہر ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں ازمیر، بورصہ اور انطالیہ شامل ہیں۔

انسانی رہائش کا آغاز بالائی قدیم سنگی دور اواخر میں ہوا تھا۔ گوبیکلی تپہ جیسے اہم سنگی دور مقامات کا گھر اور کچھ قدیم ترین کاشتکاری والے علاقے، موجودہ ترکیہ میں مختلف قدیم لوگ آباد تھے۔ حتییوں کو اناطولیہ کے لوگوں نے ضم کر لیا تھا۔ کلاسیکی اناطولیہ میں سکندر اعظم کی فتوحات کے بعد ثقافتی ہیلنائزیشن میں تبدیل ہوا؛ ہیلنائزیشن رومی اور بازنطینی دور میں جاری رہی۔ سلجوق ترکوں نے گیارہویں صدی میں اناطولیہ کی طرف ہجرت شروع کر دی، جس سے ترک‌ سازی کا عمل شروع ہوا۔ سلاجقہ روم نے 1243ء میں منگول حملے تک اناطولیہ پر حکومت کی، جب یہ ترکی کی سلطنتوں میں بٹ گئی۔ 1299ء میں شروع ہو کر، عثمانیوں نے سلطنتوں کو متحد کیا اور توسیع کی۔ محمد فاتح نے 1453ء میں استنبول کو فتح کیا۔ سلیم اول اور سلیمان اول کے دور میں، سلطنت عثمانیہ ایک عالمی طاقت بن گئی۔ 1789ء کے بعد سے، سلطنت نے بڑی تبدیلی، اصلاحات اور مرکزیت دیکھی جب کہ اس کے علاقے میں کمی واقع ہوئی۔

ترکیہ ایک اعلیٰ متوسط آمدنی والا اور ابھرتا ہوا ملک ہے۔ اس کی معیشت برائے نام کے لحاظ سے دنیا کی 18 ویں سب سے بڑی اور مساوی قوت خرید کے مطابق خام ملکی پیداوار کے لحاظ سے 11 ویں سب سے بڑی ہے۔ یہ ایک وحدانی صدارتی جمہوریہ ہے۔ ترکیہ انجمن اقتصادی تعاون و ترقی، جی 20، اور ترک ریاستوں کی تنظیم کا بانی رکن ہے۔

پرسوں آنے والا منتخب مضمون

سید احمد شاہ المعروف پطرس بخاری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاح نگار، افسانہ نگار، مترجم، شاعر، نقاد، معلم، برطانوی ہندوستان کے ماہر نشریات اور پاکستان کے سفارت کار تھے۔ پطرس کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مختصر مجموعہ پطرس کے مضامین پاکستان اور ہندوستان میں اسکولوں سے لے کر جامعات تک اردو نصاب کا حصہ ہے۔ ان کا شمار متحدہ ہندوستان میں نشریات کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پطرس اقوام متحدہ میں پاکستان کے پہلے مستقل مندوب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ پطرس انگریزی کے پروفیسر تھے اور انگریزی میں اتنی قابلیت تھی کہ انہوں نے امریکا کی جامعات میں انگریزی پڑھائی اور وہیں وفات پائی اور دفن ہوئے۔