صارف:حسن الرحمٰن تقوی
حسن الرحمٰن تقوی (پیدائش: 13 مارچ 1993ء) ملتان کے ایک طالب علم ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں پہلے جامعہ تعلیم القرآن و الحدیث ، پھر جامعہ دارالحدیث رحمانیہ چونگی 14 ملتان میں پڑھایا پھر ایک پرائیویٹ کالج میں بطور عربی اور اسلامیات کے لیکچرار کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔آپ نے دہلی گیٹ ملتان کے علاقے میں عرصہ پانچ سال امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دیے۔
پیدائش
[ترمیم]حسن الرحمٰن تقوی، مہر عبدالرحمٰن کے بڑے بیٹے ہیں۔ آپ کی پیدائش 13 مارچ 1993ء(بمطابق 20 رمضان 1413 ھجری) کو پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع ملتان کے ایک قصبے مظفرآباد کے ایک محلہ حاجی بلاک میں بوقت صبح 10:00 بجے پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ سی ٹی ایم ہائی سکول اسماعیل آباد ملتان سے حاصل کی (1998-2003)پرائمری پاس کرنے کے بعد والدہ کی خواہش کی وجہ سے پرائمری مکمل کرنے کے بعد حفظ القرآن
(2003-2006)مل پھاٹک کےساتھ جامع مسجد ابو خالد المدھیش، فاروق اعظم روڈ ملتان سے مکمل کیا پھر دینی تعلیم کے لیے مرکز المودۃ الخیری، شاکر ٹاون ڈیرہ غازی خان چلے گئے ،درس نظامی کے ابتدائی چار کلاسز(2006-2010) مکمل کرنے کے بعد ملتان واپس آ گئے اور جامعہ دارالحدیث المحمدیہ ،عام خاص باغ ملتان سے درس نظامی(2010-2012) مکمل کیا۔ پھر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایم فل اسلامیات کے لیے داخلہ حاصل کیا ۔ ایم فل مکمل (2015-2017)کرنے کے بعد تا حال تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
تدریس
[ترمیم]طالب علمی کے دور ہی سے آپ نے پڑھانا شروع کر دیا تھا۔ درسِ نظامی کے دوران ہی اپنے جامعہ کے کمزور طلبہ کو پڑھایا کرتے تھے۔ کورس مکمل کرنے کے بعد مسجد میں ناظرہ قرآن کی کلاسز لیں ۔ پھر 2012ء میں جامعہ تعلیم القرآن و الحدیث ، شورٹ کوٹ تحصیل، جھنگ میں تدریس کے لیے چلے گئے۔
2014ء میں جامعہ دارالحدیث رحمانیہ ، چونگی نمبر: 14، ملتان میں تدریس کے لئےآ گئے۔ اس کے بعد 2017ء میں ملتان ہی کے ایک پرائیویٹ کالج عربی و اسلامیات کے لیکچرار کے طور پر تقرری ہوئی۔