عرصہ سے میں اردو ویکی کے مواد سے فائدہ اٹھاتا رہا تقریبا 7 سال قبل اردو ویکیپیڈیا پر میرا آنا ہوا اور یہاں موجود مواد سے اپنی بساط کے موافق استفادہ کرتا رہا، اب سوچ رہا ہوں کہ میں خود بھی اپنی کوششیں اردو ویکیپیڈیا پر صرف کروں۔ دیکھیے کتنا کامیاب ہوتا ہوں۔ تمام دوستوں کو پہلا سلام!
اعترافِ خدمات کے طور پر آپ کو اعزاز پیش کیا جاتا ہے!
ہندو دھرم سے متعلق موضوعات پر آپ کی مسلسل محنت، باریک بینی اور خلوص نیت قابل ستائش ہے۔ آپ نہایت ذمہ داری اور دیانت کے ساتھ علمی مواد میں اضافہ کر رہے ہیں اور ایک اہم مذہبی و تہذیبی روایت کو احسن انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اسی طرح آگے بھی کرتے رہیں گے۔ اسی اعترافِ خدمت کے طور پر یہ ”ستارۂ ہندومت“ آپ کی نذر کیا جاتا ہے۔ ایشور آپ کی قلمی کاوشوں کو مزید ثمر آور کرے اور گیان کی یہ جوت یوں ہی روشن رہے۔