صارف:فرحان اشرف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد فرحان اشرف
محمد فرحان اشرف
پیدائشفرحان اشرف
(1991-11-20) 20 نومبر 1991 (عمر 32 برس)
ہارون آباد، پنجاب،  پاکستان
پیشہپنجاب پولیس، مصنف
زبانپنجابی ، اردو
قومیت پاکستانی
نسلپنجابی
شہریتپاکستانی
تعلیمبی اے ، بی ایڈ
اہم اعزازاتسلورمیڈل (2002ء)
بہترین مصنف ایوارڈ (2018ء)
ادب اطفال ایوارڈ (2019ء)
چلڈرن لٹریری ایوارڈ (2019ء)
عالمی اہل قلم ایوارڈ (2020ء)

ّمحمد فرحان اشرف 20 نومبر 1991ء کو پیدا ہوئے۔ وہ پنجاب پولیس میں ڈیٹا آپریٹر اور مصنف ہیں۔ وہ تاریخ، معلومات عامہ، معلومات پاکستان اور عالمی معلومات پر کتابیں لکھ رہے ہیں۔ اب وہ پنجاب پولیس میں فرنٹ ڈیسک پر بہ طور ڈیٹا آپریٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

محمد فرحان اشرف ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 133/6آر میں پیدا ہوئے، جو پاکستان کے ضلع بھاول نگر کی تحصیل ہارون آباد کا گاؤں ہے۔

ادبی سفر[ترمیم]

محمد فرحان اشرف نے اپنے ادبی سفر کا آغاز ماہ نامہ پھول لاہور سے 2010ء میں ہر ماہ کے اہم واقعات سے کیا۔ بعد میں ماہ نامہ گلوبل سائنس میں گلوبل سائنس جونیئر کے تحت مختصر سائنسی مضامین لکھنا شروع کیے۔ ماہ نامہ تعلیم و تربیت ، ماہ نامہ ہمدرد نونہال ، سہ ماہی بچے من کے سچے ، ماہ نامہ الف نگر ، مجلہ اقراء میں مضامین لکھ رہے ہیں۔

کتابیات[ترمیم]

جامع اردو انسائیکلوپیڈیا[ترمیم]

جامع اردو انسائیکلوپیڈیا زیر تالیف ہے۔