صارف:مبین چوہدری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مبین چوہدری برطانیہ میں اردو صحافت کا ایک معتبر نام ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں آباد ڈیڑھ ملین پاکستانی و کشمیری تارکین وطن کی اکثریت کو روزنامہ اوصاف کے ذریعے متعارف ہونے کا موقع دیا۔ اوصاف لندن انکی ادارت میں معروف روزنامہ جنگ لندن کے مقابلے کا اخبار بنا۔ ٢٠٠٥ تا ٢٠١٢ اس ادارے میں خدمات سرانجام دینے کے بعد انہوں نے ٢٠١٣ میں جدید ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں آن لائن اردو صحافت متعارف کرانے کا آغاز کیا اور کشمیر لنک لندن کے نام سے آن لائن اخبار نکالا جو اردو کیساتھ ساتھ انگلش زبان میں بھی خبریں مہیا کرتا ہے۔ مبین چوہدری کا شمار برطانیہ میں پاکستان پریس کلب کے بانیوں میں ہوتا ہے جسکے اوائل کے صدور میں سینئر صحافی قیصر امام اور پی جے میر کے نام شامل ہیں۔