صارف:محمد نایاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

۱۶ فروری ۱۹۸۶ کو ضلع چترال کے ایک دور دراز علاقے موری پائیں میں پیدا ہونے والے یہ لڑکا اپنے ابتدائی عمر سے ہی بہت ذہین اور ہوشیار تھا۔ جب اس کی پانچ برس ہوگیا تو اس کو قریبی گورنمنٹ پرائمری سکول میں کرادیا گیا، جس میں اس کی ذاتی دلچسپی زیادہ تھی۔ اس درسگاہ میں ان کو ولی شیر اور رحمت الدین جیسے مشفق اساتذہ ملے جنہوں نے ان کے دل میں علم کے نور کو کوٹ کوٹ کر بھر دیا۔ پرائمری پاس کرنے تک وہ اس سکول میں زیر تعلیم رہا اور ہمیشہ نمایاں پوزیشن لیتا رہا۔ جب وہ مڈل کلاس میں داخل ہوا تو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ میں داخلہ لیا اور میٹرک پاس کرنے تک وہاں علم حاصل کرتا رہا۔ میٹرک سائنس میں بھی انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ وہ ڈاکٹر بننا چاہتا تھا لیکن اپنے ایک قریبی رشتے دار کے کہنے پر وہ گورنمنٹ کامرس کالج چترال میں داخلہ لیا اور سن ۲۰۰۶ میں بی کام کی ڈگری یونیورسٹی آف ملاکنڈ سے مکمل کی اور مالی حالات کی وجہ سے تعلیم ادھورا چھوڑ کر لاہور چلے گئے۔ اور وہاں ملازمت کرنے لگے۔ تین سال لاہور میں ملازمت کے وہ ۲۰۱۰ کو پھر چترال چلے آئے اور ایک این جی میں سماجی خدمات سر انجام دینے لگے ۔ زمانہ طالب علمی میں جب وہ ثانوی کلاس کا طالب علم تھا نے اکتوبر ۲۰۰۳ کو اپنے ایک ادارے کی داغ بیل ڈالی جس کا بڑی سوچ بچار کے بعد قشقار گروپ آف ٹیکنالوجیز رکھا گیا۔ لیکن بعد ازان نام میں کئی بار تبدیلیوں کے بعد اسے صرف قشقار ٹیکنالوجیز رہنے دیا گیا۔ اس ادارے کے بینر تلے کئی اہم خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ جن میں ویب سائیٹ بنانا، لوگو اور مونوگرام ترتیب دینا، کرافکس ڈیزائن کرنا قابل ذکر ہیں۔