صارف:محمودالحسن صافی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  1. منطق۔الکلام
  1. جاعلیت_منحصر_ہے_اللہ_تعالی_می

جاعل صرف اور صرف واجب تعالیٰ یعنی اللہ تعالیٰ ہے ۔۔ممکن اور ممتنع جاعل نہیں ہو سکتا اسلئے کہ جاعل علت ہوتا ہے اور علت معلول کو موجود کرتا ہے ۔۔کیونکہ علت کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ معلول سے ان تمام راستوں کو ممتنع کرتا ہے جن سے یہ معدوم ہوتا ہے اسلئے کہ اگر بعض طرق معدومہ کو ممتنع کرے اور بعض کو نہ کرے تو جن طرق معدومہ کو ممتنع نہیں کیا تو معلول انہی راستوں سے معدوم ہوجائے گا اسلئے علت تمام طرق معدومہ کو ممتنع کرتا ہے ۔۔۔اور جب معلول سے تمام طرق عدمیہ کا امتناع ہو جائے تو معلول کا وجود واجب ہو جاتا ہے (واجب سے مراد واجب بالغیر ہے واجب بالذات نہیں ۔۔اسلئے کہا جاتا ہے اذا لم يوجب لم يوجد).اسلئے کہ اگر معلول کا وجود واجب نہ ہو تو پھر معلول کا وجود ممتنع یا ممکن ہو جائے گا اور معلول کا ممتنع اور ممکن ہونا باطل ہے

  1. معلول کا ممتنع ہونا باطل ہے اسلئے کہ اگر معلول ممتنع ہو تو پھر اجتماع النقیضین لازم آئے گا اور دو نقیضوں کا اجتماع باطل ہے تو معلول کا ممتنع ہونا بھی باطل ہے۔
  2. اب اجتماع النقیضین کا لزوم اس طرح آتا ہے کہ جب علت نے معلول سے طرق عدمیہ کا امتناع کیا تو ایک جانب سے عدم ممتنع ہوا اور جب آپ نے معلول کو بھی ممتنع فرض کیا تو وجود بھی ممتنع ہوا کیونکہ علت کی وجہ سے تو معلول وجود میں آیا تھا۔ تو جب ایک جانب سے عدم ممتنع ہوا اور دوسرے جانب سے وجود تو یہ ارتفاع النقیضین ہوا اور ارتفاع النقیضین مستلزم ہے اجتماع النقیضین کو ۔۔اسلئے کہ جب عدم کا امتناع ہوا تو وجود آگیا اور وجود کا امتناع ہوا تو عدم آیا اور عدم اور وجود نہیں ہے مگر نقیضین ہے ۔۔۔تو اجتماع النقیضین لازم آیا تو ہمارا دعویٰ بھی ثابت ہوا کہ معلول ممتنع نہیں ہو سکتا۔
  3. معلول جس طرح ممتنع نہیں ہوسکتا اسی طرح معلول کا ممکن ہونا بھی باطل ہے اگر معلول ممکن ہوا تو اس میں اجتماع نقیضین کا امکان لازم آئے گا۔۔کیونکہ اگر آپ نے معلول کو ممکن فرض کیا تو علت نے تو معلول کے طرق عدمیہ کا امتناع کیا اور معلول ممکن ہے اور ممکن کو خود بھی عدم لاحق ہوتا ہے تو ممکن کا وجود ممتنع ہوا اور دوسرے جانب سے عدم کا امتناع ہوا تو اس میں ارتفاع نقیضین کا امکان لازم آیا تو امکان ارتفاع نقیضین مستلزم ہے امکان اجتماع النقیضین کو۔۔۔تو معلول کا واجب ہونا لازم آیا ۔۔

اب دوسرے #دعویٰ کا اثبات کہ علت فقط واجب تعالیٰ ہے ممکن اور ممتنع علت نہیں بن سکتا ۔۔#ممتنع علت اسلئے نہیں بن سکتا کہ علت کا کام معلول سے طرق عدمیہ کا امتناع کرنا ہے اور اسکو وجود دینا ہے اور ممتنع خود معدوم ہے تو دوسرے کو کیا وجود دے گا۔۔ اور #ممکن بھی علت نہیں بن سکتا کیونکہ علت کا کام جمیع طرق عدمیہ کا امتناع کرنا اور تمام طرق میں ایک یہ بھی ہے کہ علت اپنے آپ سے بھی عدم کو دور کرے کیونکہ اگر ممکن اپنے آپ سے عدم کو دور نہ کرے اور وہ معدوم ہوجائے تو معلول کا وجود بھی نہیں رہے گا۔۔۔اب اگر ممکن جو کہ علت ہے اپنے آپ سے بھی عدم کا امتناع کرے تو علتیۃ الشی لنفسہ لازم ائے گا۔۔جو کہ باطل ہے۔۔تو علت صرف واجب تعالیٰ ہوئی۔۔تو جاعلیت بھی منحصر ہوئی واجب تعالیٰ میں۔۔۔

  1. المنطق
  2. الکلام
            #طالب_اصلاح۔#محمودالحسن_صافی۔