صارف:Hindustanilanguage/بین الویکی مشارکتوں کے امکانات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بین الویکی مشارکتوں کے امکانات
سید مزمل الدین

اردو اور یوکرینی ویکیپیڈیاؤں کے اشتراک عمل کے منصوبے میں شریک ایک صارف کا صداقت نامہ

2016ء میں راقم الحروف اطالیہ میں ویکی مینیا کانفرنس میں شریک رہا۔ اس دوران میری ملاقات کچھ یوکرین سے آنے والے ویکیمیڈیا صارفین سے ہوئی۔ دوران گفتگو ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ہم لوگ اس کانفرنس کے بعد ایک دوسرے کی ثقافت پر اپنی زبانوں میں لکھیں گے۔ اس کے لیے میں اردو ویکیپیڈیا کے صارفین سے بات کیا۔ عارف سومرو صاحب، ابن ضیاء صاحب اور سنجری صاحب اس تجویز سے اتفاق کیے۔ محمد شعیب صاحب اگر چیکہ باضابطہ شریک معاون نہیں تھے، تاہم انہوں نے کئی سانچہ جات اور ماڈیولوں پر اس دوران کام کیا تھا، کئی متبادل اردو اصطلاحات کی تصحیح وغیرہ بہت کام کیا تھا۔ اس طرح وہ شریک تھے اور کل ملا کر پانچ لوگ اردو ویکیپیڈیا کے اس منصوبے میں شامل تھے۔

اس کی داغ بیل رکھنے میں ایک اہم رول ابن ضیاء صاحب کا تھا جنہوں نے یوکرین کی ثقافت اور حغرافیہ پر انگریزی ویکیپیڈیا کے 20 مضامین کی فہرست تیار کی جس پر اردو والوں کو کام کرنا تھا ۔ ایضًا 20 اردو ادیبوں پر میں نے عارف صاحب سے مشورہ کر کے ایک فہرست تیار کی جس پر یوکرین کے لوگوں کو ان کی یوکرینی زبان میں کام کرنا تھا۔ تجویز یہ تھی کہ ہم من و عن ان مضامین کا ترجمہ کریں۔ تاہم عملی اعتبار سے منصوبے کے حساب سے نہیں ہو سکا۔ اردو والوں نے کافی محنت کی حالاں کہ ان میں کاروباری مصروفیات حائل رہے تھے۔ 5 مضامین کا مکمل انگریزی کے طرز پر ترجمہ ہوا، بعد میں سلسلہ اختصار کا طلب گار ہوا اور حسب توقع طوالت کو خیر باد کیا۔ یوکرین کے بندوں نے مجموعی اعتبار سے اردو والوں سے زیادہ دل چسپی دکھائی، مگر وہ فہرست و غیر فہرست کا لحاظ کیے بغیر جس مضمون میں بھی لفظ اردو دکھایا دیا، اس پر کام کیے۔ پھر بھی، اس کا فائدہ یہ رہا کہ اردو کے 4 صارفین کے مقابلے میں یوکرین کے دس صارفین شریک ہوئے، 44 مضامین بنائے گئے (424,638 بائٹس) اور 6 مضامین میں اضافہ کیے (جو +38,235 بائٹس ہوتا ہے)۔ جب کہ اردو والوں نے 20 مضامین کے علاوہ محمد ظہور (اردوداں یوکرینی صنعتکار) پر کام کیا جو یوکرین میں تعلیم یافتہ پاکستانی ہیں اور ان کی اہلیہ ایک یوکرینی خاتون ہے۔ کل ملا کر اردو والے بائٹس کے حساب یوکرین والے سے آدھے ہی معاون تھے۔۔

اس مشارکت کی روشنی میں چند باتیں کہی جا سکتی ہیں جو اردو اور کسی اور ویکی پیڈیا کے باہمی تعاون کے منصوبے میں معاون ہو سکتے ہیں:

  1. سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ کبھی بھی بہت زیادہ مضامین کو فہرست بند کر کے کام کرنے یا کروانے کے 15-20 کی فہرست پر کام کرنا بہتر ہے۔ یہ فہرستوں کا دونوں جانب سے طے کیا جانا بہتر ہے۔
  2. مکمل یا من و عن ترجمہ وقت کی تنگی کی وجہ سے شاید مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم تعاون کی تجویز میں کوشش اس بات پر کرنا چاہیے کہ ہم معیاری مضامین چُنیں۔ جو بھی شخص کسی مضمون پر کام کرے، وہ لازمًا تین باتوں کا خیال رکھے: خانہ معلومات ہو، کم سے کم دو پیرا ہوں یا ایک ہی پیرا مگر دس فقرے ہوں اور کم سے کم دو حوالہ جات ہوں۔ خانہ معلومات نہ ہو سکنے کی صورت میں متبادل کے طور پر تصاویر یا نگارخانے کی کوشش کی جانی چاہیے، اگر چیکہ ان سب کا ایک ساتھ ہونا سونے پر سہاگا ہوگا۔
  3. طویل مدتی مشارکت کی بجائے ایک مہینا کا عرصہ بہتر ہے۔
  4. فہرست کے حساب سے اگر ہر شریک فرد کچھ مضامین کا انتخاب کرلے تو کام میں آسانی ہوگی۔
  5. کسی بھی مشارکت میں قائدانہ رول ادا کرنے والے شخص کا رول اہم ہے۔ اس لیے نسبتًا فارغ شخص کا یہ ذمے دارانہ رول نبھانا ضروری ہے تاکہ اگر کاروباری مصروفیت کی وجہ سے اگر کوئی صارف تعاون نہیں کر سکے، تو وہ یہ کام کر لے۔
  6. غیر شریک صارفین پر کوئی اخلاقی ذمے داری تو عائد نہیں ہوتی۔ مگر اگر کوئی شریک صارف تعاون سے قاصر ہوتا ہے تو حسب ضرورت ان کا یہ کمی پورا کرنا اردو ویکیپیڈیا کے مفاد ہی میں ہے۔
  7. کسی بھی تعاون کے باہمی منصوبے کا نتیجہ دونوں فریقوں کی ایمانداری اور محنت پر منحصر ہے۔ تاہم اگر کوئی فریق اپنا تعاون نہیں دے سکے تو یہ یاد رکھیے کہ ہم سب رضاکار ہیں، حقیقی دنیا کی مجبوریوں کے بھی شاید اسیر ہیں اس وجہ سے کسی کو نشانہ ملامت نہیں بنانا چاہہیے۔ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ کسی بہانے سے ہم اردو ویکی پیڈیا میں معلومات شامل کر سکے۔
  8. کسی بھی مشارکت میں ایک اہم پہلو پس منظر میں درکار اخراجات کا ہو سکتا ہے۔ اردو یوکرینی منصونے میں یوکرین والوں کا کہنا صاف تھا کہ وہ ہر شریک صارف کو ایک صداقت نامہ، Awesome Ukraine کے عنوان سے ایک کتاب بھیجیں گے۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ اردو والے کیا کریں گے؟ ایسے وقت پر مجھے یہ ترکیب سوجھی کہ چونکہ میں، سنجری صاحب اور شعیب صاحب بھارتی ہیں اور صرف عارف صاحب اور بن ضیاء صاحب پاکستانی، اس لیے ہم سینٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی کی مدد لے لیں گے جس کے پاس بھارت میں ویکی پیڈیا فروغ کرنے کا پیسہ ہے۔ چنانچہ سینٹر والوں نے یوکرینی صارفین کے مرکزی دفتر ویکی میڈیا یوکرین کو اپنی جانب سے صداقت نامے اور اردو ادیبوں پر کتابیں کوریئر روانہ کیے تھے۔ ویکی میڈیا یوکرین کی جانب سے جو صداقت نامے اور Awesome Ukraine کتاب کی نقول وصول ہوئی تھی، اسے وہ بھارتی صارفین کو ان کے پتے پر کوریئر کیے تھے۔ یہاں ایک مسئلہ پاکستانی صارفین عارف سومرو صاحب اور ابن ضیا صاحب کا پیش آیا۔ ہماری معلومات کے حساب سے ویکی میڈیا پاکستان کا وجود صرف کاغذ پر ہے یا یہ عملًا مفقود ہے۔ اس کا ایک حل یہ نکلا کہ یہ دونوں حضرات کو روانہ مواد عارف سومرو صاحب کے دفتر کے پتے پر یوکرین سے روانہ ہوا اور یہیں ترسیل ہوا۔ بھارت کی سینٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی نے کل ملا کر تقریبًا آٹھ سے دس ہزار روپیے خرچ کر چکی تھی۔ اگر کوئی پاکستانی ادارہ بھی اس طرح کی ذمے داریاں نبھانا چاہے تو اس میں اتنا مالیہ اور اتنی ہی فعالیت ہونا چاہیے۔

متعلقہ تحریر[ترمیم]