صارف:Khurshid Chishti Sabri

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چشتیہ صابریہ: چشتی صابری سلسلہ (سلسلا ء ولایت)امیرالمومنین علی حیدر کرار سے شروع ہوا اور پھر یہ روحانی ترتیب خواجہ حسن بصری کے ذریعہ جاری رہا۔ یہ روحانی ترتیب خواجہ حسن بصری کے جانشینوں کے ذریعہ چشت (ایک بستی کا نام) تک پہنچا۔ خواجہ ابو اسحاق شامی چشتی اس سلسلہ کے اولیاء میں سے تھے اور چشتی سلسلا کے سربراہ بھی تھے۔خواجہ ابو اسحاق شامی چشتی کا تعلق ایک قصبے "چشت" سے تھا اور اس کی وجہ سے اسے چشتی کہا جاتا تھا۔ بہت سارے مراحل کے بعد اور مشہور اولیاء کے ذریعہ یہ چشتی سلسلہ ایک عظیم بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری اور انکے جانشین خواجہ قطب الدین تک پہنچا آپ کے خلیفہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ ہیں ۔ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے بہت سے جانشین ہیں اور ان کا شمار ناممکن ہے۔ سب سے مشہور مذہبی اور روحانی قطب سلطان الاولیا سید مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری اور محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا ہیں۔ خواجہ نظام کے جانشین اور پیروکاروں کو "چشتی نظامی" کہا جاتا ہے۔ مخدوم علاؤالدین علی احمد صابر کے جانشین اور پیروکار "چشتی صابری" کہلائے جاتے ہیں ۔عارف بااللّه ، خواجہِ خواجگان حضرت میاں مشتاق احمد چشتی صابری سرکار صابری سلسلا کے ممتاز بزرگ ہیں۔ وہ حضرت پیر میاں سردار علی شاہ صاحب کے خلیفہ ہیں وہ چک 89-شمالی تحصیل اینڈ ڈسٹرکٹ گودھا میں پیدا ہوئےتھےخواجہ خواجگان حضرت میاں مشتاق احمد چشتی صابری حضرت محمد حیات کے صاحب زادے ہیں۔ حضرت بابا پیر میاں سردار علی شاہ صاحب کے خلیفہ ہیں اورآپ89 چک شمالی سرگودھا میں رہائش پزیر ہیںآپ کے پہلے خلیفہ حضرت ڈاکٹر عامر عزیز چشتی صابری ہیں جو کے آپ کے بھانجے اور داماد بھی ہیں ۔ آپ کے پیرو مرشد کا مزار 109 چک جڑانوالہ فیصل روڈ میں ہے۔۔۔۔۔بقیہ تعارف جاری رہے گا