صارف:مجیب الرحمٰن/Awards

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اعزازات
اردو کو سب سے زیادہ تیزرفتار ترقی دینے والا دنیا کا واحد موقع روۓ خط !
اور ایک سال مزید گذر جانے پر اسے بلند پروا‌ز عطا کرنے والوں کے نام ! اعزازِ استقامت براۓ سالِ نو و گذشتہ
اعزاز بخدمتِ مجیب الرحمٰن براۓ تاریخ، نقشہ جات و دیگر
جناب مجیب الرحمٰن صاحب کے لیۓ؛ مسلسل تاریخ، جغرافیہ، مذہب و دیگر موضوعات پر مضامین لکھنے اور متعدد خوبصورت اردو نقشہ جات بنانے ، ساتھ ہی ساتھ بطور منتظم احسن طریقے سے اپنا کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوۓ Shahzado Chachar کی جانب سے اعزازِ استقامت براۓ سالِ نو و گذشتہ۔
اعزاز مقالات التاریخ والجغرافیا
شعبہ جات تاریخ و جغرافیہ میں نمایاں اور باتصویر مضامین تحریر کرنے پر
مجیب الرحمٰن کے لیۓ نشان مقالات تاریخ و جغرافیہ - منجانب Aurangzeb Chandio
تمغہ برائے اسلامی مضامین کے لیے خدمات
تاریخ اسلام، مذہب اسلام اور اس کے متعلق مضامین میں نمایاں خدمات انجام دینے کی بنا پر میری طرف طرف سے یہ تمغہ آپ کو عطا کیا جا رہا ہے۔ منزل ابھی دور ہے۔۔۔۔۔۔۔ ! سانچہ:Aurangzeb Chandio
أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
مجیب الرحمان کے لیۓ اعزاز بسلسلۂ تکمیلِ منصوبۂ قرآن
اردو دائرۃ المعارف پر ایک نہایت وسیع و جامع منصوبہ بنام، منصوبۂ قرآن، کی ابتدا کرنے اور اسے نہایت محنت اور جانفشانی سے تکمیل کی منزل تک لانے، اس اردو ویکیپیڈیا کو جال محیط عالم پر دنیاۓ اردو میں انفرادیت بخشنے اور قرآن کی تعلیمات کو علمی انداز برقرار رکھتے ہوۓ اردو پڑھنے والوں کے لیۓ روۓ خط فراھم کرنے پر Shahzado Chachar کی جانب سے جناب مجیب الرحمٰن کیلیۓ تمغہ براۓ آغاز و تکمیلِ منصوبۂ قرآن۔
 اعزازِ قریب الوقوع ؛ براۓ مجیب الرحمٰن
اردو دائرۃ المعارف پر مسلسل جد و جہد کرتے رہنے اور اردو کے لیۓ، فی زمانہ، شمارندی ماحول کی نامساعدت کے باوجود علمی و معلوماتی مضامین اردو میں تحریر کرتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھنے اور حبالہ محیط عالم پر اردو مقالات کو ہر ایک کے لیۓ قابلِ دسترس بنانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے پر ادا کرتے رہنے پر Shahzado Chachar کی جانب سے جناب مجیب الرحمٰن کی خدمت میں ---- اعزازِ قریب الوقوع ---- پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز اس بات کا اعتراف ہے کہ اردو زبان کو دس ہـزار مقالات کے وقوع سے قریب تر لانے میں ان کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔