مندرجات کا رخ کریں

صارف:Veritasphere

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کچھ اردو کے بارے میں

[ترمیم]

اردو ہمیشہ فارسی رسم الخط میں تحریر کی جاتی رہی ہے،[1] تاہم بعض لوگ رومن اور دیوناگری رسم الخط کے بھی حامی رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہندوستانی شاعر سرفراز بزمی کا ایک نہایت پُراثر قطعہ یوں ہے:

سوداگرانِ شعر و ادب، تاجرانِ حرف رومن تمہیں عزیز تمہیں ”ناگری“ پسند
اردو کا خط ہے اصل میں اس کا حسیں لباس ہے ”ریختہ“ کا حُسن خطِ ریختہ میں بند

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حوالہ جات
  1. مرزا خلیل احمد بیگ (ستمبر 2006)۔ "اردو زبان کا تاریخی تناظر"۔ ماہنامہ کتاب نما۔ نئی دہلی: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ۔ ج 46 شمارہ 9: 39۔ ISSN:2348-3563۔ ۔ ۔ ۔ فرقہ وارانہ بنیاد پر زبان کی تقسیم یہیں سے شروع ہوتی ہے اور طریقہ کار یہ اختیار کیا جاتا ہے کہ اس زبان کو جو روزِ اول سے ہی فارسی رسمِ خط میں لکھی جاتی تھی، ناگری حروف (یا دیوناگری رسمِ خط) کا جامہ پہنا دیا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک الگ زبان ہے۔ اس نئی اور غیر فطری زبان کا نام "اعلیٰ ہندی" یا "ناگری ہندی" رکھا جاتا ہے۔

ہمارا صارف نام

[ترمیم]

Veritasphere (ویریٹاسفیئر) کا مطلب ہے حقیقی (معلومات) کا حلقہ ایک ایسی جگہ جہاں بات صرف تحقیق، حوالوں اور درست معلومات کی ہو۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر ہم ویکیپیڈیا میں علم بانٹنے اور سیکھنے کے لیے چل رہے ہیں۔

ہمارا اردو ویکیپیڈیا کا سفر

[ترمیم]

ہماری اردو ویکیپیڈیا سے پہلی ملاقات سنہ 2017ء میں ہوئی جب ہمیں ایک مضمون لکھنے کی خواہش ہوئی۔ اُس وقت ہم ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے ناواقف تھے اور ناتجربہ کاری کے باعث ہماری ترامیم بارہا تخریب کاری سمجھی گئیں۔ اس دوران چند منتظمین سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور ہمیں ویکیپیڈیا پر ابتدائی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوا یوں کہ ایک بردبار اور اہل منتظم ”Yethrosh“ نے (جن کی بصیرت اور فیاضی کے ہم آج بھی معترف ہوں) ہم پر عائد ابتدائی پابندی ہٹا دی اور ہمیں اصلاح و شرکت کا ایک نیا موقع عطا کیا۔ وہ موقع ہمارے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا کیونکہ وہیں سے ہمارا ویکیپیڈیائی سفر سنجیدگی کے ساتھ دوبارہ شروع ہوا اور الحمد للہ آج تک جاری ہے۔ اس معاملے میں ہمیں اس وقت کے منتظم ”Hindustanilanguage“ نے بھی ہمیں بہت کچھ سکھایا۔

اس دوران مجھے ویکیپیڈیا کے کئی بنیادی اور پیچیدہ قوائد کو سمجھنے کا موقع ملا۔ ہمارا پس منظر چونکہ اردو زبان سے نابلد تھا اور ہم نے ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک ہمیشہ انگریزی ذریعہ تعلیم میں پڑھا اس لیے اردو لکھنے کی مشق ہمارے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔ تاہم ویکیپیڈیا ہی وہ پلیٹ فارم ثابت ہوا جس نے ہمیں اردو سکھائی، اردو میں لکھنے کا سلیقہ عطا کیا اور رفتہ رفتہ ایسا وقت آیا کہ 15 نومبر 2018ء کو ہمیں اردو ویکیپیڈیا کا منتظم منتخب کیا گیا۔

منتظمی کے دوران ہم نے صرف اردو ویکیپیڈیا ہی نہیں بلکہ دیگر زبانوں کے منصوبوں کے ساتھ بھی اشتراک کیا۔ ان میں گرمکھی پنجابی ویکیپیڈیا کے ساتھ شراکت شامل تھی اور ایک نہایت اہم منصوبہ ہم نے عبرانی ویکیپیڈیا کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا جس کا عنوان تھا ”امن کے پیامبر“۔ اس منصوبے کا مقصد دونوں ثقافتوں کے درمیان علمی، تاریخی اور تہذیبی پُل بنانا تھا۔ اس دوران عبرانی اور یہودی تاریخ پر اردو میں بعض اہم مضامین تحریر کیے گئے۔

مگر زندگی ہر وقت یکساں نہیں رہتی۔ 21 جنوری 2024ء کو ہمیں ویکیپیڈیا پر منتظمی کے اختیارات سے معزول کر دیا گیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ ہم غیر فعال رہا جو کہ درست بھی تھا کیونکہ اس عرصے میں ہماری تعلیمی مصروفیات کافی بڑھ گئی تھیں اور ہم ویکیپیڈیا پر وقت نہ دے سکے۔ افسوسناک امر یہ بھی تھا کہ ہمیں اس فیصلے کی رسمی اطلاع موصول نہ ہو سکی اور جب ہمیں علم ہوا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

یہ ضرور ایک تلخ لمحہ تھا لیکن ہم نے دل شکستہ ہونے کے بجائے سیکھنے کا موقع سمجھا۔ آج بھی ہمارا ویکیپیڈیائی جذبہ برقرار ہے اور ہم علم کی روشنی کو پھیلانے کے عمل کا حصہ بنے ہوا ہوں کبھی تحریر کے ذریعے، کبھی ترمیم کے ذریعے اور کبھی خاموش مشاہدے سے سیکھتے ہوئے۔