صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(صارف صفحہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

Varanasi collage.png

وارانسی (ہندی: वाराणसी؛ جسے بنارس بھی کہا جاتا ہے) بھارت کی ریاست اتر پردیش کا ایک تاریخی شہر ہے۔ اس کا ایک اور معروف نام کاشی بھی ہے۔ دریائے گنگا کے بائیں کنارے آباد ہے۔ اصل نام وارانسی ہے جو بگڑ کر بنارس ہوگیا۔ ہندوؤں کے نزدیک بہت متبرک شہر ہے۔ یہاں ایک سو سے زائد مندر ہیں۔ ہر سال تقریباً دس لاکھ یاتری یہاں اشنان کے لیے آتے ہیں۔ شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تعمیر کردہ مسجد اسلامی دور کی بہترین یادگار ہے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی جو 1916ء میں قائم کی گئی تھی بہت بڑی درس گاہ ہے۔ اس میں سنسکرت کی تعلیم کا خاص انتظام ہے۔ ہندومت کے علاوہ بدھ مت اور جین مت میں بھی اسے مقدس سمجھا جاتا ہے۔

وارانسی کی ثقافت اور دریائے گنگا کا انتہائی اہم مذہبی رشتہ ہے۔ یہ شہر صدیوں سے ہندوستان بالخصوص شمالی ہندوستان کا ثقافتی اور مذہبی مرکز رہا ہے۔ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کا بنارس گھرانا وارانسی سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ بھارت کے کئی فلسفی، شاعر، مصنف، وارانسی ہیں، جن میں کبیر، رویداس، مالک رامانند، شوانند گوسوامی، منشی پریم چند، جيشكر پرساد، آچاریہ رام چندر شکلا، پنڈت روی شنکر، پنڈت ہری پرساد چورسیا اور استاد بسم اللہ خان کچھ اہم نام ہیں۔ یہاں کے لوگ بھوجپوری بولتے ہیں جو ہندی کا ہی ایک لہجہ ہے۔ وارانسی کو اکثر مندروں کا شہر، ہندوستان کا مذہبی دار الحکومت، بھگوان شو کی نگری، ديپوں کا شہر، علم نگری وغیرہ جیسے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ مشہور امریکی مصنف مارک ٹوین لکھتا ہے "بنارس تاریخ سے بھی قدیم ہے، روایات سے بھی پرانا ہے"۔

حالیہ واقعات

پی آئی اے پرواز 8303

منتخب فہرست

1896 Olympic medal.jpg

گرمائی اولمپکس 1896ء جدید دور کے پہلے اولمپکس تھے — جو 6 تا 15 اپریل 1896ء کو ایتھنز، مملکت یونان میں منعقد ہوئے۔ کل 241 کھلاڑی 14 ممالک سے 9 کھیلوں کے 43 مقابلوں میں شریک ہوئے۔

شریک چودہ ممالک میں سے دس نے تمغے حاصل کیے، مخلوط ٹیموں (یعنی متعدد ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں) کے تین تمغے اس کے سوا تھے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا نے سب سے زیادہ 11 طلائی تمغے جیتے، امریکا کے صرف 14 کھلاڑیوں نے 3 کھیلون میں حصہ لیا تھا، جب کہ میزبان ملک، یونان کے 169 کھلاڑیوں نے 9 کھیلوں میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ 46 تمغے جیتے، یونان سب سے زیادہ چاندی کے17 اور کانسی کے 19 تمغے جیتنے والا ملک تھا، اس کا امریکا سے صرف ایک طلائی تمغا کم تھا، جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا سے اس کے 155 کھلاڑی زیادہ تھے۔

کیا آپ جانتے تھے

برتھا بنز

 • … انسانی تاریخ میں سب سے پہلے گاڑی چلانے والی خاتون برتھا بنز (تصویر میں) تھی؟
 • … کتب خانہ اسکندریہ کو 48 ق م میں ایک سے زائد مرتبہ جلایا جا چکا ہے تاہم اس وقت کتب خانہ میں کتب کی تعداد 700,000 کے آس پاس تھی؟
 • … آئین ہند دنیا میں کسی بھی آزاد ملک کا سب سے ضخیم مکتوب دستور ہے؟
 • … صدر ترکمانستان صفر مراد نیازاف نے اپنی مقدس کتاب روح نامہ کے لیے ملک میں مہینوں اور ہفتوں کے نام تبدیل کرنا شروع کیے؟
 • … روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا پہیلی گیم ہے؟
 • … قرآن میں نبی موسیٰ کا نام 136 مرتبہ مذکور ہے، نبی عیسیٰ کا نام 25 مرتبہ مذکور ہے اور نبی محمد کا نام صرف چار مرتبہ مذکور ہے؟

آج کا لفظ

4
عموماً لکھا جاتا ہے: ہمارے آس پڑوس کے ممالک۔۔۔
لیکن بہتر ہو گا کہ اسے اس طرح لکھا جائے: ہمارے پاس پڑوس کے ممالک۔۔۔
اس لیے کہ: آس پڑوس ہندی کی تحریری زبان میں ہے، اب اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے
لیکن تحریر کی حد تک پاس پڑوس بہتر اور آس پڑوس سے احتراز انسب ہے۔ (بحوالہ لغات روزمرہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 157,724 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


احتیاطی تدابیر برائے کووڈ-19

فون کریں.svg
تصویر ساز: صارف:Yethrosh

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 157,724 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم

ویکیپیڈیا دیگر زبانوں میں

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
مؤسسہ ویکیمیڈیا ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!
مضامین بلحاظ
حروف تہجی
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س
ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ھ ی ے

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png