صحارا نائیٹ
صحارا نائیٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 فروری 1975ء (49 سال)[1][2] لندن |
شہریت | مملکت متحدہ |
بالوں کا رنگ | خاکی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فحش اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، ویبکام ماڈل ، زنانہ قیادتی شادی |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ[3] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
صحارا نائیٹ (انگریزی: Sahara Knite) (پیدائش: 4 فروری 1975 بمقام برطانیہ) (پیدائشی نام: سعیدہ ووراجی) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی نژاد فحش اداکارہ ہے۔ صحارا کا تعلق ایک گجراتی مسلمان گھرانے سے ہے۔ فحش نگاری سے تعلق رکھنے والی دوسری مسلمان شخصیات کے برعکس صحارا نے اپنے دین کو اپنی پہچان کا حصہ بنایا۔
سوانح
[ترمیم]صحارا کا اصل نام سعیدہ ووراجی ہے۔ اس کی جائے پیدائش کے بارے ایک رائے یہ بھی ہے کہ وہ بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئی۔ صحارا کی تربیت ایک انتہائی مذہبی گھرانے میں ہوئی۔ اس نے حجاب پہننے کا آغاز پانچ برس کی عمر سے کیا اور باقاعدگی سے مسجد بھی جاتی تھی۔ صحارا نے جب فحش اداکاری کا آغاز کیا تو اس کو اپنے خاندان سے خفیہ رکھا۔ صحارا کے خاندان پر یہ راز اس وقت کھلا جب اس کے ایک رشتے کے بھائی نے اسے ایک فحش چینل پر دیکھا۔ بعد ازاں اس کی بھاوج نے اس کی فحش نگاری کے بارے میں اس کے قریبی خاندان کو بتا دیا۔ صحارا کے والدین نے اس کو عاق کر دیا ہے اور اسے اکثر قتل کی بھی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ تاہم صحارا اب بھی خود کے ایک مذہبی مسلمان کہتی ہے اور سگریٹ نوشی اور شراب سے اجتناب کرتی ہے۔
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]فحش فلموں میں آنے سے پہلے صحارا نے ٹیکسٹائل صنعت میں بطور مینیجر کام کیا اور کچھ عرصہ ماڈلنگ بھی کی۔ اس نے قریباً ہر اندازکی فحش نگاری میں دادِ فن دی ہے۔ اس کے علاوہ اس نے مرکزی دھارے میں بننے والے ایک معروف ڈرامے "دا گیم آف تھرونز" میں ایک داشتہ کا کردار ادا کیا ہے اور اس کے لیے بہت سے عریاں مناظر فلمبند کروائے ہیں۔ صحارا کو "برطانیہ کی پہلی مسلم فحش اداکار" کا خطاب دیا گیا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- ↑ بنام: Sahara Knite — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/225058 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://adultfilmindex.com/actor/951/sahara-knite
- ↑ https://tiktokcelebrities.com/star/sahara-knite/