مندرجات کا رخ کریں

صحبت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صحبت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی دوستی ، ہم نشینی ، مجلس محفل، با ہمی ملاقات کے ہیں۔ قرآن مجید میں صحبت کے انتخاب کا بیان آیا ہے ، “بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے اللہ تعالی ان کے لیے دوستی پیدا کر دے گا “۔ یعنی جن مسلمانوں کے اعمال اچھے ہیں خدا ان کو اپنا دوست بنا لیتا ہے۔

رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین چیزیں ہیں جو تیرے جو تیرے بھائی کی دوستی تیرے لیے مصفا کر دیں گی۔ اول یہ کہ اگر اسے ملے تو اسے سلام کرے اور دوم مجلس میں اس کے لیے جگہ کشادہ کرے اور سوم یہ کہ اس کو اسی نام سے پکارے جو اس کا زیادہ پسندیدہ ہو۔

مالک بن دینار نے اپنے داماد مغیرہ بن شعبہ سے فرمایا : اے مغیرہ! جس بھائی اور دوست سے تو اپنے دین کا کچھ فائدہ حاصل نہ کر سکے ۔ اس کی صحبت ترک کر دے تاکہ تو سلامت رہے کیونکہ ایسے شخص کی صحبت تجھ پرحرام ہے۔