صحرائی دیوانہ (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابن صفی صاحب کی جاسوسی دنیا ’’فریدی و حمید سیریز‘‘ کا آخری ناول ہے جو 17 جولائی 1979ء کو شائع ہوا، اس کے بعد ابن صٖفی صاحب جاسوسی دنیا ’’فریدی و حمید سیریز‘‘ کا کوئی ناول اپنی وفات 26 جولائی 1980 تک نہ لکھ سکے۔ [1] [2]

یہ ناول دو حصوں میں شائع ہوا تھا۔

ابن صفی صاحب کا یہ ناول بھی کئی دوسرے ناولوں کی طرح ہے جسے ہر قسم کے پڑھنے والوں نے بے حد پسند کیا، جنہیں خالصتاً جاسوسی ناول پسند ہیں انھیں بے حد پسند آیا اور ایکشن پسند قارئین نے بھی بے حد پسند کیا۔

باقی ناولوں کی طرح اس ناول میں بھی ابن صفی صاحب نے کرنل احمد کمال فریدی وغیرہ کے ذریعے بہت اہم اور شاندار اقوال کہلوائے ہیں جو ناول کی دلچسپی میں مزید اضافہ کرتے ہیں، خصوصاً کرنل احمد کمال فریدی نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعلیٰ شان میں جملے کہے جب ایک جعلی بابا کرنل فریدی سے سوال کرتا ہے کہ

’’"بہت گہرے ہو کرنل سائیں۔اپنے مرشد کا نام بتاو۔"

اس کے جواب میں کرنل فریدی یہ جملہ بولتا ہے:

"کملی والے﴿صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم﴾ کے علاوہ اور کبھی کسی کی طرف نہیں دیکھا۔جس کے سب غلام ہیں۔"

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "صحرائی دیوانہ، ویکی وانڈ" 
  2. "ابن صفی کے ناول، میرا شوق میرا جنون"۔ 14 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2023 

لنکس: