صدیق شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تعارف و کردار[ترمیم]

مولانا محمد صدیق شاہ نے 1946ء کو قلات بلوچستان میں آنکھیں کھولی آپ نے حفظ قرآن اورمیٹرک تک تعلیم قلات سے حاصل کی جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے 1968 میں سندالفراغت حاصل کی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رہے مرکزی و صوبائی شوریٰ کے ارکان بھی رہے، تحریک ختم نبوت ،تحریک بحالی جمہوریت میں اہم کردار ادا کیا ضیاء،مشرف مارشلاؤں کے خلاف جدوجہد کی، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی تبلیغی جماعت قلات کے امیر رہے، نظم المدارس کے نام سے تنظیم قائم کی اورمدارس کی اصلاح کرتے رہے دو بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی چنے گئے، مد مقابل خوانین قلات تھے جنہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا. مدرسہ تجوید القرآن، مدرسہ جامعہ عبد اللہ ابن عباس میں درس دیتے تھے جامع مسجد اقصٰی کی بنیاد رکھی امامت ودرس قرآن کی زمہ داری سنبھالی شاہی مسجد قلات میں بھی خطیب رہے. آپ کے اساتذہ کرام میں مولانا مفتی محمود مونا یوسف بنوری مولانا مفتی محمد شفیع دیوبندیمولانا موسی خان رحمہم اللہ رہے ہیں.

وفات[ترمیم]

20 مارچ 2002ء کو دار فانی سے کوچ کرگئے.