صغریٰ صدف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعرہ ناول نگار کالم نگار کمپیئر

صغریٰ صدف

معلومات شخصیت
باب ادب

تحصیل کھاریاں سے تعلق ہے 28 فروری 1963ء کو پیدا ہوئیں، ایم اے فلسفہ کیا ڈاکٹر صغریٰ صدف ادب اور ثقافت کے حوالے سے ایک بڑا نام ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شاعری‘ تحقیق اور کالم نگاری کے علاوہ پی ٹی وی پر پنجابی کے پروگراموں کی کمپیئرنگ کررہی ہیں۔ پنجابی سے انھیں جنون کی حد تک عشق ہے۔ اسی عشق کی بدولت انھیں چند سال قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ انھوں نے اس پلیٹ فارم سے پنجابی زبان و ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔ پنجابی ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے پیش نظر انھیں پنجاب حکومت نے چند روز قبل ڈائریکٹر کے عہدے سے ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ تصوف اور صوفی شعرا پر مقالہ لکھا جو کتابی شکل میں شائع ہوا، فلسفہ، تحقیق کے علاوہ خواجہ فرید کا ترجمہ کیا ہے، پنجاب لینگویج اتھارٹی (پلاگ) کے ذریعے صوفی شعرا کے تراجم کو شائع کیا ہے

تصانیف[ترمیم]

  • (1)میں کیوں مانوں ہار
  • (2)مائے نی میں کنوں آکھاں
  • (3)مورکھ من
  • (4)جُدا ہیں چاہتیں اپنی
  • (5)تری خوشبو رُلاتی ہے
  • (6)فیض کا عمرانی فلسفہ