صفا و مروہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(صفا سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

صفا اور مروہ دو پہاڑیوں کے نام ہیں جو مکہ میں خانۂ کعبہ کے پاس واقع ہیں ان دو پہاڑیوں کے درمیان حج اور عمرہ کے موقع پر حاجی سات چکر لگائے ہیں اسے سعی کہتے ہیں۔ صفا و مروہ کے درمیان ہی اسماعیل علیہ السلام کی والدہ ہاجرہ پانی کی تلاش میں سعی (بھاگ دوڑ) کرتی رہی تھیں اور انہی کی یاد تازہ کرنے کے لیے حاجی ان دونون کے درمیان سعی کرتے ہیں۔[1]

صفا اور مروہ کے معنی[ترمیم]

صفا اور مروہ کعبہ کے سامنے دو پہاڑیاں ہیں۔ صفا کے معنی ہیں : چکنا پتھر‘ اور مروہ کے معنی ہیں : سفید اور ملائم پتھر‘ ایک قول یہ ہے کہ صفا کے معنی ہیں : صاف اور خالص‘ اور مروہ کے معنی ہیں : چھوٹے چھوٹے پتھر۔ ایک قول یہ ہے کہ صفا کو اس لیے صفا کہتے ہیں کہ اس پر حضرت آدم صفی اللہ بیٹھے تھے اور مروہ کو اس لیے مروہ کہتے ہیں اس پر ان کی امراۃ (بیوی) بیٹھی تھیں۔[2]

اہم مقامات[ترمیم]

صفا
مسعی
مسعی

صفا سے مروہ کی طرف دروازے:

  • باب الصفا 12 اور 13۔
  • باب بنی هاشم 17۔
  • عبَّارة باب بنی هاشم 18۔
  • باب علی 19۔
  • باب العباس 20۔
  • عبَّارة باب العباس 21۔
  • باب النبی صلى الله عليہ وسلم 22۔
  • عبارة باب النبی صلى الله عليہ وسلم 23۔
  • باب السلام 24۔
  • عبَّارة باب السلام 25۔
  • باب بنی شيبہ 26۔
  • باب الحجون 27۔
  • باب المعلاہ 29۔
  • باب المدعى 30۔
  • باب المروة 31۔

مروہ سے صفا کی طرف:

  • باب المروة مطابق تعداد 33۔
  • باب مراد 35۔
  • باب المحصب 37۔
  • باب عرفہ 38۔
  • باب منى 40۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اطلس القرآن، شوقی ابو الخلیل، صفحہ 89، دارالسلام، پاکستان
  2. تفسیر تبیان القرآن، غلام رسول سعیدی، القرآن، البقرہ، تحت آیت 158

بیرونی روابط[ترمیم]