صفدر حسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علامہ سید صفدر حسین نجفی 1932 میں ضلع مظفرگڑھ پاکستان کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید غلام سرور نقوی رحمۃ اللہ علیہ ایک نیک سید تھے۔ اپنی ابتدائی تعلیم اسی جگہ حاصل کی پھر اعلی تعلیم کے لیے نجف اشرف چلے گئے ۔ 1965 میں پاکستان آکر انھوں نے قومی امور میں اپنی بے پناہ خدمات کا آغاز کیا۔ اس تاریخ سے اپنی وفات تک انھوں نے دینی مدارس کا ایک وسیع سلسلہ پاکستان بھر میں پھیلا دیا۔ بیرون ممالک میں بھی دینی مدارس بنائے ۔

  1. ایران میں مدرسہ امام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
  2. آمریکا میں مدرسہ ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
  3. انگلینڈ میں مدرسہ المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔

پاکستان بھر میں قومی امور میں اپنے دور میں اہم فیصلے کیے اور شہید سید عارف حسین الحسینی جیسا لیڈر قوم شیعہ کو عطا کیا ۔ اس کے علاوہ انھوں 100 سے زیادہ کتب اردو میں لکھیں جس سے قوم شیعہ کو پڑھنے اور لکھنے کا شعور حاصل ہوا ۔ نیز ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب کو پاکستان میں متعارف آپ نے کروایا جب امام خمینی کو پاکستان میں کوئی نہ جانتا تھا آپ نے لوگوں کو ان کے نظریات اور انقلابی تحریک سے روشناس کروایا ۔ آپ نے دسمبر 1989 میں وفات پائی اور اس وقت تک پاکستان کے سب سے بڑے دینی ادارے کے سربراہ رہے ۔

حوالہ جات[ترمیم]