صفیری مصمتے
صفیری مصمتے (انگریزی: Fricative) ایسے مصمتے جس میں ہوا کو دو اعضائے نطق (articulators) کے درمیان سے رگڑ (friction) یا سراسراہٹ سے مسلسل گزارا جاتا ہے۔ مثلاً اُردو میں ف کی ادائیگی میں اوپر والے دانت نچلے ہونٹ کو ٹچ کرتے ہوئے ہوا مسلسل گزاری جاتی ہے۔ انھیں رگڑدار، فرکی یا چستانی مصمتے بھی کہا جاتا ہے۔
ادائیگی
[ترمیم]صفیری مصمتہ اس وقت بنتا ہے جب ہوا ایک تنگ راستے سے گزرتی ہے جو اعضائے نطق کے درمیان موجود ہوتا ہے، لیکن مکمل بندش کے بغیر۔ اس تنگ راستے سے ہوا کے گزرنے سے ایک رگڑ پیدا ہوتی ہے جو آواز کی صورت میں نمایاں ہوتی ہے۔
اقسام
[ترمیم]
دنیا کی زیادہ تر زبانوں میں صفیری آوازیں موجود ہیں انھیں باریکی سے مزید اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- سیٹی دار یا سِبلنٹس (Sibilants): /s/, /z/, /ʃ/, /ʒ/
- غیر سیٹی دار یا نان سبلنٹس (Non-sibilants): /f/, /v/, /θ/, /ð/
- پہلوی صفیری یا لیٹرل فریکٹیوز (Lateral fricatives): /ɬ/
- انفی صفیرییا نیزلائزڈ فریکٹیوز: ناک سے سانس کے ساتھ پیدا کی جانے والی صفیری آوازیں
- ہکاری صفیری یا ایسپریٹڈ فریکٹیوز: اضافی ہوا کے اخراج کے ساتھ صفیری آوازیں
صفیری آوازیں تمام مخارجِ صوت میں ادا کی جاتی ہیں۔
زبانوں میں موجودگی
[ترمیم]دنیا کی بیشتر زبانوں میں صفیری مصمتے پائے جاتے ہیں، تاہم کچھ زبانیں ان سے خالی ہیں جیسے آسٹریلوی ابوریجنل زبانیں اور نیو گنی کی چند زبانیں۔
مسموع اور غیر مسموع صفیری
[ترمیم]- غیر مسموع (voiceless): /f/, /s/, /ʃ/
- مسموع (voiced): /v/, /z/, /ʒ/
اردو اور انگریزی مثالیں
[ترمیم]اردو
[ترمیم]- ف (فکر) → /f/
- ز (زندگی) → /z/
- س (سلام) → /s/
- ش (شکریہ) → /ʃ/
- ژ (ژوب) → /ʒ/
- خ (خالی) → /x/ (کھ /kʰ/ سے مختلف ہے جو ہکاری بندشی (aspirated stop) مصمتہ ہے گرچہ دونوں غشائی(velar) ہیں۔)
- غ (غصہ) → /ɣ/ (گ /g/ سے مختلف ہے جو بندشی (stop) مصمتہ ہے گرچہ دونوں غشائی(velar) ہیں۔)
انگریزی
[ترمیم]- /f/ → fine
- /v/ → vine
- /s/ → sip
- /z/ → zip
- /ʃ/ → ship
- /ʒ/ → vision
- /θ/ → thin [(تھ /t̪ʰ/ سے مختلف ہے جو ہکاری بندشی (aspirated stop) مصمتہ ہے گرچہ دونوں دندانی (dental) ہیں۔) (معیاری عربی میں ث کا تلفظ)]
- /ð/ → that [(د /d̪/ سے مختلف ہے جو بندشمی مصمتہ ہے گرچہ دونوں دندانی ہیں۔) (معیاری عربی میں ذ کا تلفظ)]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم][[]]