صندوق خطوط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایک جاپانی طرز کا صندوق خطوط

صندوق خطوط (انگریزی: Letter box)، جسے عرف عام میں انگریزی زبان کے متبادل لیٹر باکس کے طور پر زیادہ معروفیت حاصل ہے، ایک ایسا بکسا ہے جس میں آنے والی نجی، ادارہ جاتی یا کاروباری خطوط کو جمع کیا جاتا ہے۔ اس کے بر عکس جانے والے خطوط کو صندوق برید یا پوسٹ باکس میں ڈالا جاتا ہے۔

صندوق خطوط کی شکل اس طرح ہوتی ہے کہ اسے کھولے بغیر اس میں ایک چوکور سوراخ کے ذریعے خط ڈالے جا سکتے ہیں۔ عام طور سے یہ خطوط ڈاکیے کی جانب سے ڈالے جاتے ہیں۔ تاہم چونکہ صندوق کا مقصد خطوں کو جمع کرنا ہے، اس لیے اس میں نجی خطوط بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ خطوط کو محفوظ کرنے کی غرض سے اور دانستہ یا حادثاتی طور پر ان کے گرنے یا کھو جانے سے بچانے کے لیے کئی بار صندوق خطوط کو مقفل بھی کیا جاتا ہے۔ اس کی چابی یا تو مکان کے لوگوں، دفتر کے کوئی ذمے دار شخص یا کسی حفاظتی اہل کار کے پاس ہوتی ہے۔

صندوق خطوط کی خوبی یہ ہے کہ دن بھر یا کبھی کبھی دو تین کے خطوط ایک جگہ پر ملتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]