صنم سعید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صنم سعید
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1984-11-30) 30 نومبر 1984 (age 39)
لندنانگلینڈ
رہائش کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی
مذہب اسلام
شریک حیات فہد حسن (2015-تاحال)
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ, گلوکار، ماڈل
پیشہ ورانہ زبان اردو،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2010-تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صنم سعید ایک پاکستانی ماڈل، گلوکار اور اداکارہ ہيں 30 نومبر 1985 [1] کو لندن میں پیدا ہوئيں اور چھ سال کی عمر میں اپنے وطن پاکستان لوٹ آئیں۔ ان کی مستقل رہائش کراچی میں ہے۔ انهوں نے اپنے شوبز كی سفر كا آغاز ماڈلنگ سے كيا۔ تھيٹر كے لیے بهی كئی ڈرامے كیے جن میں مامامیا ، شکاگو اور دھانی قابلِ ذكر ہیں۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں میرا نصیب ، فراق: دوریاں محبت کا زوال ، متاع جَاں ہے تو‎ ، تلخیاں ، زندگی گلزار ہے اور دیارِدل قابلِ ذكر ہيں۔ کیک فلم کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دی گیا۔ 2019 میں ڈیل ٹائمز نے صنم سعید کو "پرائیڈ آف پاکستان" کا نام دیا [2] ۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

صنم سعید انگلینڈ میں پیدا ہوئی، والد ریٹائر انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور والدہ آرٹ استانی ہیں۔ ایک بھائی عدنان سعید اور بہن عامرہ سعید ہے [3] ۔۔ 1990 میں خاندان واپس کراچی آ بسا [4] ۔ صنم نے او لیول بے ویو ہائی اسکول کراچی سے کیا اور اے لیول ایل ایکول کالج سے کیا۔ صنم نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کر دی [5] ۔ پیپر میگزین میں صنم نے اعتراف کیا کہ ماڈلنگ چھوڑنے کی بنیادی وجہ اس کا اپنی خوبصورتی کے بارے میں پہلی بار زندگی میں متفکر ہونا تھا [6] ۔

کیریئر[ترمیم]

ٹی وی 2010-2011[ترمیم]

صنم سعید نے اے آر وائے کے ڈراما سیریل دام میں معاون اداکاری کے آغاز کیا ، عمیرہ احمد کے ناول کی موافقت سے۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری مہرین جبار نے کی [7] ۔ ہم ٹی وی کے ڈرامے میرا نصیب میں مرکزی کردار ادا ، صنم کے منہ پھٹ اور باغیانہ کردار کی اداکاری کو سراہا گیا [8] ۔

2012 - 2014[ترمیم]

متاع جان میں صنم نے یمینہ کا کردار ادا کیا جس کی شادی ایک مادیت پرست شخص سے ہو جاتی ہے جو اسے مارتا بھی ہے ، مہرین جبار نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے اور فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخوذ کیا گیا [9] ۔ اس کے بعد عمیرہ احمد کے ناول پر مبنی ڈرامے زندگی گلزار ہے میں فواد خان کے مقابل کام کیا [10] [11] ۔ فواد خان سے جوڑی بننے پر ڈرامے کو کافی پزیرائی ملی اور یہ ڈراما کمرشل سطح پر بہت کامیاب ہوا [12] ۔ اس ڈرامے نے کئی ایوارڈ جتوائے۔ بی گل کے ڈرامے تلخیاں میں صنم نے ایک شامی عیسائی ماں کا کردار ادا جو ارون دھتی رائے کے ناول "دا گاڈ آف سمالر تھنگز" پر مبنی تھا [13] ۔ خالد احمد نے ہدات کاری کے فرائض انجا دیے ، مری میں بنایا گیا یہ ڈراما مقبول ہوا اور صنم کی اداکاری کھل کر تعریف ہوئی و115و [14] ۔ 2013 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے "کدورت" میں کام کیا جسے مومنہ درید نے پیش کیا [15] ۔ اسی سال جیو ٹی وی کا سیریل "اک کسک رہ گئی" اور اے آر وائی کے ڈرامے شک میں کام کیا۔ اس کے بعد صنم نے مہرین جبار کی ٹیلی فلم "دل میرا دھڑکن تیری" میں کام کیا۔ ٹیلی فلم پر ملا جلا رد عمل آیا مگر صنم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی [16] ۔ ناصر خان کی رومانوی فلم بچانا میں محب مرزا کے مقابل ایک انڈین لڑکی کا کردار ادا کیا [17] ۔

2015 سے تا حال[ترمیم]

2015 میں دیار دل بہت کامیاب سیریل ثابت ہوا جس کی ہدایت کاری حسیب حسن نے کی اور یہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا [18] ۔ 2016 میں صنم نے 4 پاکستانی فلموں میں کام کیا۔ پہلی فلم بچانا محب مرزا کے ساتھ کی [19] [20] [21] [22] ۔ اس کے بعد انجم شہزاد اور سرمد صہبائی کی فلم "ماہ میر" میں فہد مصطفی اور ایمان علی کے ساتھ کام کیا، اس رول کو صنم سعید نے اپنا پہلا گلیمرس کردار بھی کہا [21] [23] ۔مہرین جبار کے ڈرامے "دوبارہ پھر سے" میں کام پر 16ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ 2018 میں فلم کیک میں چھوٹی بہن زارا کا کردار ادا کیا [24] ۔ ایکسپریس ٹریبون میں نقاد راحل اعجاز سعید نے صنم کی کارکردگی کی بہت تعریف کی [25] ۔

میوزک کیریئر[ترمیم]

صنم سعید نے کوک اسٹوڈیو کے تیسری سیزن میں حصہ لیا اور عارف لوہار کے ساتھ "الف اللہ (جگنی)" اور میشا شفیع کے ساتھ "عائشہ" گایا۔ میشع شفیع کے گانے "چوری چوری" میں پس منظر میں آواز دی وو27 ۔

صنم سعید نے میڈ فار اسٹیج پروڈکشنز کے لیے مندرجہ ذیل ڈراموں میں کام کیا:


ذاتی زندگی[ترمیم]

صنم نے 2 جنوری 2015 میں اپنے بچپن کے دوست فرحان حسن سے شادی کی [32] ۔ 2018 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی [33] ۔

فلمو گرافی[ترمیم]

فلمیں[ترمیم]

  • بچانا [20] [34]
  • ماہ میر [21] [35]
  • دوبارہ پھر سے [21] [36]
  • رحم [21]
  • آزاد (جنوبی ایشیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش ہوئی) [21] [37]
  • کیک (جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں بہترین فکشن فلم) [38] [39]

ٹی وی[ترمیم]

  • دام [40]
  • میرا نصیب [40]
  • متاع جان ہے تو [9]
  • تلخیاں (ایکسرپیس اینٹرٹینمنٹ) [13]
  • زندگی گلزار ہے [40]
  • دل میرا دھڑکن تیری [41]
  • کدورت [40]
  • کہیں چاند نا شرما جائے (ٹیلی فلم)
  • تمنا کی تمنا [42]
  • اک کسک رہ گئی (جیو ٹی وی)
  • شک [40]
  • فراق [40]
  • مسٹر شمیم وو
  • دیار دل [43]
  • دل بنجارا [44]
  • آخری اسٹیشن [45]
  • دیدن (اے پلس ٹی وی) [46]

ایوارڈ اور نامزدگیاں[ترمیم]

ہم ایوارڈ[ترمیم]

  • "زندگی گلزار ہے" کے لیے بہترین ادارہ ایوارڈ [47]
  • "دیار دل" پر بہترین اداکارہ منفی کردار کے لیے نامزد [48]

لکس اسٹائل ایوارڈ[ترمیم]

  • زندگی گلزار ہے کے لیے بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ [49]
  • دوبارہ پھر سے کے لیے بہترین معاون اداکارہ ایوارڈ [50]
  • کیک کے لیے بہترین اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزدگی [51]

ہم اسٹائل ایوارڈ[ترمیم]

  • "دوبارہ پھر سے" ڈراما کے لیے انتہائی اسٹائلش اداکارہ ایوارڈ نامزدگی [52]
  • "کیک" کے لیے انتہائی اسٹائلش اداکارہ ایوارڈ جیتا [53]

دیگر اعزازات[ترمیم]

  • 2012 میں لوریل پیرس ایوارڈ - سال کی بہترین ماڈل
  • 2013 میں ترنگ ہاؤس فل ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ (ڈراما دل میرا دھڑکن تیری) [54]
  • 2017 میں ایسٹرن آئی ایوارڈ بہترین فلمی اداکارہ (فلم رحم) [55]
  • 2019 میں ڈیلی ٹائمز کا ایوارڈ "پرائیڈ آف پاکستان"

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Pride of Pakistan Sanam Saeed"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-08-29۔ 05 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2019 
  2. Salima Feerasta (9 March 2014), "Sanam Saeed & Sanam Jung: Double act", دی ایکسپریس ٹریبیون. Retrieved 9 October 2018.
  3. Interview with ثمینہ پیرزادہ. "Sanam Saeed Like Never Before | Speak Your Heart With Samina Peerzada | Part I", uploaded on یوٹیوب on the 8 November 2018.
  4. "Sanam Saeed: Biography, Interview, and Pics"۔ Showbizpak.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  5. "Oh Sanam!"۔ styleonpaper۔ 10 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  6. "Fawad Khan on Kissing: "I didn't want to hurt the sentiments of my core audience""۔ Thenewsreports.com۔ 11 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  7. "I like the idea of virgin romance: Fawad Khan | Zee News"۔ Zeenews.india.com۔ 2014-09-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  8. "Fahad Mustafa, Sanam Saeed and Iman Ali To Star Together In a Movie!"۔ Reviewit.pk۔ 2013-11-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  9. ^ ا ب Nandini Sharma (2014-09-29)۔ "Indian Author Accuses Pakistani Serial Of Plagiarism | Business Insider India"۔ Businessinsider.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  10. Sanam Saeed talks to Fashion Central آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fashioncentral.pk (Error: unknown archive URL) fashioncentral.pk Retrieved 22 July 2012
  11. "Sanam Saeed back as Shazia in Zindagi's 'Mera Naseeb' | Zee News"۔ Zeenews.india.com۔ 2014-09-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  12. "FK's virgin romance!"۔ Ahmedabad Mirror۔ 2014-10-03۔ 26 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  13. ^ ا ب "Breast cancer campaign from 13th"۔ Nation.com.pk۔ 2014-10-11۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2015 
  14. "Dayar e Dil New Drama Coming Soon on Hum Tv"۔ dramas-online۔ 3 November 2015۔ 06 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2015 
  15. "Bachaana' makes Rs20m in three days"۔ Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 فروری 2016 
  16. "Sanam Saeed to play an Indian in upcoming Pakistani film"۔ tribune.com.pk۔ May 15, 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ June 23, 2015 
  17. "New film on the horizon: Sanam Saeed and Mohib Mirza to star in Bachaana"۔ dawn.com۔ May 15, 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ June 23, 2015 
  18. "'Mah-e-Meer' to hit theatres on May 6"۔ Express Tribune۔ 27 March 2016 
  19. Mike McCahill (2018-03-29)۔ "Cake review – Karachi sister act ditches melodrama for real life"۔ the Guardian (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2018 
  20. ^ ا ب "'Cake' review: One slice just won't be enough - The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2018-03-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2018 
  21. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Sanam Saeed Coke Studio Bio" 
  22. “I couldn't balance marriage and my mother's declining health: Sanam Saeed”. The Express Tribune. 9 November 2018.
  23. Kulsoom (6 January 2015)۔ "Attending Chicago the Musical…in Karachi"۔ Wordpress۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2015 
  24. Muniba Kamal۔ "Mamma Mia! Here they go again!"۔ JANG News۔ 24 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2016 
  25. "'God of Carnage' a play by Nida Butt"۔ پاکستان ٹوڈے۔ 6 December 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2015 
  26. Salima Fareesta (20 January 2015)۔ "Grease The musical delivers a fun night out"۔ Karachista۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2015 
  27. Rafey Mehmood (20 May 2013)۔ "Dhaani: Great performances lost in vain"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2015 
  28. Rita Lodhi (3 September 2016)۔ "'Dobara Phir Se' release date finally revealed"۔ Aaj TV۔ 08 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  29. Malik Hassan (28 February 2015)۔ "Review: Bachaana is a big slice of highly palatable cheese"۔ Daily Times Pakistan 
  30. SG۔ "Elegant and extraordinary - Sanam Saeed"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2019 
  31. Mahek Saeed (9 December 2015)۔ "Our women don't have much exposure of the outside world: Sanam Saeed"۔ The Express Tribune 
  32. "آرکائیو کاپی"۔ 06 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  33. "آرکائیو کاپی"۔ 10 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  34. NewsBytes۔ "Cake wins big at the South Asian Film Festival of Montreal" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2018 
  35. Anum Rehman Chagani۔ "I like taking on characters that empower women: Sanam Saeed"۔ DAWN۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2014 
  36. "India uses cinema to tell its stories, we use TV: Sanam Saeed"۔ Times Of India۔ 14 July 2014 
  37. ^ ا ب پ ت ٹ ث Saadia Qamar (6 December 2012)۔ "A story of bitterness: Meet the women of 'Talkhiyan'"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2013 
  38. "Sanam Saeed & Sanam Jung: Double act"۔ The Express Tribune۔ 9 March 2014 
  39. Sher Khan (22 August 2012)۔ "Bilal Khan: Acting pushed me out of my comfort zone"۔ Express Tribune 
  40. "Diyar-e-Dil: Of love, pride and family values"۔ The News On Sunday۔ 15 November 2015 
  41. "Gypsy is not just another drama about wailing women, says Mira Sethi"۔ DAWN۔ 2 June 2016 
  42. "Aakhri Station Drama Sarmad Khoosat Sanam Saeed"۔ OxGadgets (بزبان انگریزی)۔ 2018-02-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2018 
  43. Buraq Shabbir۔ "Sanam Saeed and Mohib Mirza starrer Deedan is a unique tale" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2018 
  44. "2nd Hum Awards Winners"۔ Review it۔ Rashid Nazir Ali۔ 30 March 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  45. "The awards will be held in Karachi on April 23rd and the voting lines are open till April 6, 2016."۔ HIP۔ 6 April 2016۔ 07 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2016 
  46. "13 Lux Style Awards: and the winners are ..."۔ Dawn: Entertainment Desk۔ 5 December 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2016 
  47. Images Staff (19 April 2017)۔ "Here's what's going down at the Lux Style Awards 2017 right now [LIVE]"۔ Images۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2017 
  48. "Did your favorites get nominated for Lux Style Awards 2019?"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2019 
  49. "Here are the winners from the first ever Hum Style Awards."۔ Dawn۔ 29 October 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  50. https://images.dawn.com/news/1178667
  51. "Results And Pictures Of Tarang Housfull Awards."۔ Fatima Awan۔ Review It۔ 23 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  52. "Sanam Saeed Wins Best Actress At Eastern Eye Awards"۔ Images۔ Dawn۔ 23 May 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017