مندرجات کا رخ کریں

صوبہ بہار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صوبۂ بہار
1575ء–1733ء
صوبہ اودھ اور صوبہ بنگال کے وسط میں صوبہ بہار
صوبہ اودھ اور صوبہ بنگال کے وسط میں صوبہ بہار
دار الحکومتعظیم آباد (پٹنہ)
تاریخی دورابتدائی جدید دور
 قیام
1575ء
 Disestablished
1733ء
رقبہ
 1601ء
55,478[1] مربع میل (143,690 کلومیٹر2)
ماقبل
مابعد
سوری سلطنت
صوبۂ بنگالہ
موجودہ حصہ

صوبۂ بہار مغلیہ سلطنت کا صوبہ تھا جو 1575ء میں قائم کیا گیا۔ یہ اُن ابتدائی بارہ صوبوں میں شامل تھا جن کی داغ بیل شہنشاہ اکبر نے ڈالی تھی۔ اس کا صدر مقام پٹنہ تھا جسے بعد میں عظیم آباد بھی کہا جانے لگا۔ عظیم آباد کا نام مغلیہ شہزادے عظیم الشان کے نام پر رکھا گیا، جو شہنشاہ شاہ عالم یکم کے سپوت تھے۔[2]

اس صوبے کے مغرب میں صوبہ الہ آباد اور صوبہ اودھ واقع تھے جبکہ مشرق میں صوبہ بنگال کی سرحد ملتی تھی۔[3]

تاریخ

[ترمیم]

بہار کا صوبہ ہندوستان اور بنگالہ کے درمیان ایک رابطہ تھا۔ اس کی شمالی حد برسات زدہ ترائی کے جنگلوں تک جاتی تھی جو ہمالیہ کے دامن تک پھیلی ہوئی تھی تاہم یہ سرحد واضح طور پر متعین نہ تھی۔ شہنشاہ اکبر کے عہد میں صوبہ بہار کو سات سرکار میں تقسیم کیا گیا جن میں یہ شامل تھیں:[2]

  • سرکار بہار
  • سرکار مونگیر
  • سرکار چَنپارن
  • سرکار حاجی پور
  • سرکار سارن
  • سرکار تِرہت
  • سرکار رُہتاس

آئین اکبری کے مطابق ان سات سرکار کو 199 پرگنوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس خطّے کا بیشتر حصہ اب مکمل طور پر سلطنت کے نظام میں شامل ہو چکا تھا خاص طور پر مونگیر اور کھوکھرہ کے آس پاس جہاں یہ کہا جاتا تھا کہ ”صوبائی انتظامیہ کے احکام اور قوانین کو نظر انداز بھی کر دیا جائے تو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی۔“[2]

سنہ 1733ء میں شہنشاہ محمد شاہ نے بہار کا صوبہ نوابِ بنگال شجاع الدین محمد خاں کے سپرد کر دیا جس کے بعد بہار اور بنگالہ ایک وحدت کی شکل میں متحد ہو گئے۔[2]

آب و ہوا

[ترمیم]

آئین اکبری کے مطابق اس صوبے میں گرمی شدید اور جاڑا معتدل ہوتا تھا اور گرم کپڑے دو ماہ سے زائد استعمال نہیں کیے جاتے۔ بارش چھ ماہ برابر ہوتی تھی اور صوبے کی زمین تمام سال سبز و شاداب رہتی تھی۔ اس صوبے میں نہ تیز ہوائیں چلتی اور خاک اڑتی تھی۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Irfan Habib (1986). "Table I: Area and ʽJama of the Mughal Empire, c. 1601". An Atlas of the Mughal Empire: Political and Economic Maps with Detained Notes, Bibliography and Index (بزبان انگریزی). Oxford University Press. pp. xii–xiii. ISBN:978-0-19-560379-8.
  2. 1 2 3 4 Kumkum Chatterjee (1996). Merchants, Politics and Society in Early Modern India: Bihar: 1733-1820 (بزبان انگریزی). BRILL. pp. 13–16. ISBN:9789004644748.
  3. Khondkar Mahbubul Karim (1974). The Provinces of Bihar and Bengal Under Shahjahan (بزبان انگریزی). Asiatic Society of Bangladesh. pp. 35–38.
  4. آئینِ اکبری، ج 1، ص 816