صوتی کیمیاء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صوتی کیمیا (sonochemistry)، کیمیائی نظامات میں صوتی(بالاصوتی) امواج کے زیراثر ظاہر ہونے والی خصوصیات کے مطالعہ کا علم ہے۔ کیمیائی نظام پر ہونے والے بالاصوت (ultrasound) کے یہ اثرات، بالاصوت اور کیمیائی نظام میں موجود سالمات کے براہ راست تفاعل (interaction) سے پیدا نہیں ہوتے یعنی سالماتی سطح پر کیمیائی انواع اور صوتی میدان میں کوئی براہ راست عمل، صوتی کیمیا [1] یا صوتی لمعان (sonoluminescence) کا[2] موجب نہیں ہوتا بلکہ صوتی کیمیا کے مظاہر کا سبب اصل میں وہ سمعی جوفیت (acoustic cavitation) ہے بالاصوتی موجوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے؛ یہاں جوفیت سے مراد کیمیائی نظام کے مائع یا سیال میں پیدا ہونے والے بلبلوں کی ہے جو اپنی فطرت میں نشو و نما (اضافہ) پزیر اور انفجاری (implosive) ہوتے ہیں [3]۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Suslick, K. S. "Sonochemistry," Science 1990, 247, 1439-1445
  2. Suslick, K. S.; Flannigan, D. J. “Inside a Collapsing Bubble, Sonoluminescence and Conditions during Cavitation” Annual Rev. Phys. Chem. 2008, 59, 659-683.
  3. Suslick, Kenneth S. (February 1989). The Chemical Effects of Ultrasound. Scientific American. pp.62-68 (p.62)