صوفیہ بانو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صوفیہ بانو
معلومات شخصیت
پیدائش 23 اکتوبر 1938ء (86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکارہ ،  ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صوفیہ بانو ایک پاکستانی سابق فلمی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جنھوں نے 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں کے دوران لالی وڈ فلموں میں زیادہ تر معاون کرداروں میں کام کیا۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں احساس (1972ء)، گھرانہ (1973ء) اور پردے میں رہنے دو (1973ء) شامل ہیں۔ انھوں نے 1973ء میں بہترین معاون اداکارہ کا نگار اعزاز جیتا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

صوفیہ بانو 23 اکتوبر 1938ء کو برطانوی ہندوستان میں ممبئی میں پیدا ہوئیں اور انھوں نے 1960ء کی دہائی کے اوائل میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ممبئی کی فلموں میں بہت سے معاون کردار ادا کیے۔

عملی زندگی[ترمیم]

صوفیہ بانو 1960ء کی دہائی میں لالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے ممبئی، بھارت سے پاکستان آئیں۔ [1] ان کی پہلی فلم "چھوٹی بہن" 1964ء میں جاری ہوئی، جس میں انھوں نے معاون کردار ادا کیا۔ [2] اپنی اگلی فلم، اکیلے نہ جانا میں، انھیں اداکار محمد علی کے مدمقابل مرکزی ہیروئن کے کردار کی پیشکش ہوئی، لیکن یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ [3] 1973ء ان کی اداکاری کا سب سے اہم سال تھا، کیونکہ اس نے دو مشہور فلمیں "گھرانہ" اور ہدایت کار شباب کرانوی کی پردے میں رہنے دو منتخب کیں۔ [4] بعد کی فلم میں، اس نے ایک متکبر اور ضدی امیر خاتون کا کردار ادا کیا۔ [5] ان کی آخری فلم ضروت 1976ء میں حسن طارق کی ہدایت کاری میں جاری ہوئی تھی۔

صوفیہ بانو نے اپنے 12 سالہ طویل فلمی اداکاری میں 28 فلموں میں کام کیا۔ وہ ایک پنجابی فلم میں بھی نظر آئیں۔ [6] [7]

ذاتی زندگی[ترمیم]

صوفیہ بانو نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ کے تاجر اور سیاست دان ہارون احمد سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے ہیں اور انھوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Pakistan Spotlight International, Volume 1, Issues 1-7۔ Karachi Journal Magazine۔ صفحہ: 36 
  2. Illustrated Weekly of Pakistan۔ Karachi, Pakistan Herald Publications۔ صفحہ: 36 
  3. "فلمی و ادبی شخصیات کے سکینڈلز۔ ۔ ۔قسط نمبر 491"۔ Daily Pakistan۔ 2 January 2022 
  4. The Pakistan Review۔ Lahore, Ferozsons Ltd۔ صفحہ: 45 
  5. Illustrated Weekly of Pakistan, Volume 20, Issues 1-17۔ Pakistan Herald Publications۔ صفحہ: 32 
  6. "Sufia Bano: Filmography"۔ Pak Film Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2022