صوفی برکت علی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ابو انیس برکت علی
صوفی برکت علی

معلومات شخصیت
پیدائش 27 اپریل 1911(1911-04-27)
لدھیانہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 26 جنوری 1997(1997-10-26) (عمر  85 سال)
(16 رمضان 1417 ہجری)
فیصل آباد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
اولاد پانچ
والد Mian Nigahi Bakhsh
والدہ جنت بی بی
عملی زندگی
پیشہ مصنف  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

ابو انیس صوفی محمد برکت علی لدھیانوی ایک عظیم صوفی اور صاحب تصنیف بزرگ تھے۔

ولادت[ترمیم]

صوفی برکت علی لدھیانوی 1911ء کو موضع برہمی ضلع لدھیانہ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام میاں نگاہی بخش تھا۔

بیعت[ترمیم]

برکت علی لدھیانوی نے اپنے وقت کے معروف بزرگ شیخ سید امیر الحسن سہارنپوری کے دست پر بیعت کی۔

فوج میں شمولیت[ترمیم]

صوفی برکت علی نے19 اپریل 1930ء کو فوج میں شمولیت اختیار کر لیا۔ 1923ء میں آپ انڈین ملٹری اکیڈمی کے وائی کیڈٹ منتخب ہو گئے۔ فوجی ملازمت کے دوران میں آپ اپنے فرائض سے فارغ ہو کر اکثر و بیشتر کلیر شریف میں علاؤ الدین علی احمد صابر کے مزارِ پر حاضری دیتے اور وہاں ساری ساری رات مجاہدہ میں گزار دیتے۔ جوں جوں آپ کا سینہ صابری مے سے لبریز ہوتا گیا۔ آپؒ کی حالت روز بروز بدلتی گئی۔ بالآخر آپ نے 22 جون1945ءکو فوج سے استعفا دے دیا۔

دار الاحسان[ترمیم]

قیامِ پاکستان کے بعد آپ نے کچھ عرصہ گجرات میں قیام کرنے کے بعد حافظ آباد کے قصبہ سکھیکی میں کیمپ لگایا اور یہاں ایک سال تک مقیم رہے۔ بعد ازاں آپ نے سالار والا (موجودہ دارالاحسان) کو اپنی دینی، تبلیغی و رفاعی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جو جلد دنیائے اسلام میں دارالاحسان کے نام سے مشہور ہو گیا۔ اس مقام پر آپ نے ایک خوبصورت مسجد، دو چھوٹی مساجد ایک دینی درسگاہ۔ قرآن کریم محل، مینار بیاد اصحاب بدر اور ایک بہت بڑا فری ہسپتال قائم کیا۔ 1984ء میں باواجی سرکار فیصل آباد کے قریب دسوہا سمندری روڈ پر تشریف لے گئے۔ اس مقام کو المستفیض دارالاحسان سے منسوب کیا گیا۔ یہاں بھی آپنے ایک خوبصورت قرآن کریم محل اور ایک بہت بڑا فری ہسپتال قائم کیا۔

تصنیفات[ترمیم]

آپ نے تین سو سے زائد کتب و رسائل تصنیف کیں، جن میں حسب ذیل شامل ہیں:

وفات[ترمیم]

صوفی برکت علی 85. سال کی عمر میں16 رمضان المبارک بمطابق 5 جنوری 1997ء کو وفات پا گئے۔ فیصل آباد میں، چک # 242 آربی میں انھیں کیمپ دار الاحسان میں دفن کیا گیا ہے ۔

ڈاک ٹکٹ[ترمیم]

27 اپریل 2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے اس مشہور قلم کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامور عالم دین صوفی برکت علی کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرصوفی برکت علی کی ایک خوش نما تصویر موجود تھی۔ آٹھ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERS اور 1911-1997 SUFI BARKAT ALI کے الفاظ تحریر تھے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

سانچہ:IslamismSA