صوفی موسیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Pakistan کی موسیقی
میدان
خصوصی اقسام
مذہبی موسیقی
ثقافتی موسیقی
ذرائع ابلاغ و کارکردگی
موسیقی اعزازاتلکس اسٹائل اعزاز
Hum Awards
Pakistan Media Awards
موسیقی میلےAll Pakistan Music Conference
موسیقی میڈیا
قومی و ملی نغمے
قومی ترانہقومی ترانہ (پاکستان)
علاقائی موسیقی
مقامی اقسام
Related areas

صوفی موسیقی کا تعلق صوفیاء سے ہے۔ جسے رومی ،بلھے شاہ اور امیر خسرو جیسے صوفی شاعروں کے کاموں سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے۔ قوالی صوفی موسیقی کی سب سے معروف صورت ہے جس کا تعلق برصغیر سے ہے۔ نیز یہ موسیقی ترکی، مراکش اور افغانستان جیسے ممالک میں وجود رکھتی ہے۔

اسلام کی ترويج[ترمیم]

ايشياء ميں اسلام کی ترويج ميں موسیقی کا بڑا دخل ہے۔ صوفی، مسلم حملہ آوروں کے برعکس عوام ميں گھل مل جاتے تھے اور انہی کی طرز پر زندگی گزارتے تھے۔ ان صوفی حلقوں ميں آج بھی ايک ايسے اسلام کی بات کی جاتی ہے جس ميں موسيقی اور شاعری کو روحانی زندگی کا حصہ بتايا جاتا ہے۔ پاکستان بھر ميں صوفی آج بھی مزارات پر جمع ہو کر ڈھول کی تھاپ پر اور درويشوں کے رقص کے ساتھ اللہ کی حمد بيان کرتے ہيں اور ان ميں سے بعض کو جذب کی کيفيت میں بھی ديکھا جا سکتا ہے۔ اديب اور شاعر افتخار عارف کے مطابق دنيا کے اس حصے ميں چشتی کی صوفيانہ طريقت بہت مقبول ہے اور اس کا رواج سہرورديہ يا نقشبنديہ سے زيادہ ہے۔ اگر آپ چشتی طريقت کے بزرگوں کو ديکھيں، مثلاً خواجہ غلام فريد يا سليمان تونساوی تو وہ سب کلاسيکی بھارت کی موسيقی کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے تھے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]