نظام الدین گورداسپوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

نظام الدین بن محمد علی۔صوفی نظام الدین القادری گرداسپوری رحمتہ اللہ علیہ کا تعلق ضلع گرداسپور انڈیا سے ہے۔ آپ سلسلہ قادریہ کے عظیم بزرگ گزرے ہیں۔ کی ہندو اور سکھ آپ کے دست حق پرست پر توبہ کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ آپ کا مزار گرداسپور میں ہے۔آپ کی تین شادیاں تھیں۔ دو ازواج سے اولاد ہوئی۔جو پاکستان ہجرت کر گئی۔آپ کی اولاد میں تین صاحبزادے تھے ۔ سائیں شادی جن کا مزار تحصیل شکر گڑھ میں ہے باقی دونوں (بابا حاجی محمد دین اور بابا قائم الدین) کی تحصیل سمبڑیال کے قبرستان میں تدفین ہوئی۔ صوفی محمد دین چشتی صابری سراجی رحمتہ اللہ علیہ کی اولاد ضلع سیالکوٹ میں آباد ہے۔

جن میں پیر صوفی غلام سرور نقشبندی الصدیقی ڈسکہ کی مشہور سماجی و روحانی شخصیت ہیں۔

وصال[ترمیم]

آپ نے قیام پاکستان سے قریب تیس سال پہلے تقریبا 1896ء میں وفات پائی۔ آپ کا مزار ضلع گرداسپور انڈیا میں ہے۔