صومعۃ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
صومعۃ

صوامع۔ صومعۃ کی جمع۔ (Cloister) مسیحی راہبوں کے تکیے۔ صومعہ ہر وہ عمارت ہے جس کا اوپر کا سرا باہم جڑاہوا ہو۔ چونکہ مسیحی اپنے عبادت خانوں کا سرا بلند اور باریک گاودم بناتے ہیں۔ اس لیے اس کو صومعہ بولتے ہیں۔ یہ قرآن کریم کی سورہ حج کی آیت نمبر40 میں ذکر ہے:

وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا

اور اگر اللہ تعالیٰ بچاؤ نہ کرتا لوگوں کا انہیں ایک دوسرے سے ٹکراکر تو (طاقتور کی غارتگری سے ) منہدم ہوجائیں خانقاہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں جن میں اللہ تعالیٰ کے نام کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]