مندرجات کا رخ کریں

ضابطہ تعزیرات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فوجداری ضابطہ یا ضابطہ تعزیرات، قوانین پر مشتمل ایک دستاویز ہے جس میں کسی مقام پر وقوع پزیر ہونے والے تمام یا بیشتر جرائم کی سزاؤں کے قوانین کو یکجا کیا جاتا ہے۔ عموماً ایک ضابطہ تعزیرات جرائم کا احاطہ کرتا ہے جو عملدرآمد علاقے میں تسلیم کیے گئے ہیں، جرمانے جو ان جرائم پر عائد ہوتے ہیں اور کچھ مخصوص پہلو (جیسے کہ تعریف اور امتناعات جیسے کہ قانونی کارروائی بلحاظِ ارتکابِ فعل)[1]

فوجداری ضابطے اور دیوانی قوانین مشترک ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان سے قانونی نظاموں کی تشکیل پاتی ہے ان ضابطوں اور اصولوں پر جو نسبتاً مبہم ہیں اور انہی معاملوں کی اساس پر رو بعمل لایا جاتا ہے۔ اس کے برعکس وہ شاذ و نادر ہی عام قانون عمل درآمد کرنے والے علاقوں میں نافذ العمل ہوتے ہیں۔

مجوزہ ضابطہ تعزیرات کا انگلستان اور ویلز میں تعارف کیا جانا قانونی کمیشن کا ایک اہم منصوبہ 1968ء سے 2008ء تک تھا۔ چونکہ یہاں عدالتی فیصلوں کو نظیر بنانے کا قوی رجحان تھا اور اسی وجہ سے کثیر تعداد میں چھا جانے والے فیصلے اور غیر واضح عام قانون کے جرائم تھے اور ان کے ساتھ ساتھ بالعموم غیر مستقل انگریز قانون موجود تھا - ان اسباب کی وجہ سے تشفی بخش ضابطے کا بنانا بے حد مشکل تھا۔ اس منصوبے کو سرکاری طور پر 2008ء میں ترک کر دیا گیا تھا، تاہم 2009ء میں اس کا پھر سے احیا کیا گیا۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "French Penal Code (ToC)" (PDF)۔ LegiFrance (Eng translation)۔ 2011-07-04 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-02
  2. "Newsletter" (PDF)۔ Law Commission۔ 2018-12-25 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-02