ضغاطرالاسقف الشہید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ضغاطرالاسقف الشہید رحمہ اللہ علیہ
معلومات شخصیت

ضغاطرالاسقف الشہید رضی اللہ عنہ اہل کتاب صحابی تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

ضغاطر نام، روم اصلی وطن تھا، مذہباً عیسائی تھے، ہرقل کے خاص معتمد اور مشیر اور قوم کے بڑے پادری تھے۔

اسلام[ترمیم]

ہرقل شہنشاہ روم کوآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ نامۂ اسلام بھجا توہرقل نے کہا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) یقینا نبی ہیں؛ لیکن میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے اسلام قبول کیا تواہلِ ملک مجھے زندہ نہ چھوڑیں گے؛ پھراس نے حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو ضغاطرالاسقف کے پاس بھیجا کہ وہ کیا رائے دیتے ہیں، حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے توانھوں نے آپ کی رسالت کی تصدیق کی اور فرمایا: نعرفه بصفته واسمه(ہم ان کی صفت اور نام سے واقف ہیں) پھروہ اندر گئے، اپنا مخصوص لباس اُتارا اور سفید لباس پہن کرباہر واپس آئے اور اسی وقت اہلِ روم کے پاس گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور اسلام کی سچائی کا اعلان کیا، یہ اعلان کرتا تھا کہ چاروں طرف سے اُن کی قوم نے اُن پرنرغہ کیا اور اُن کوشہید کرڈالا ؎ خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را بعض روایتوں میں ہے کہ ہرقل سے کہا کہ خدا کی قسم یہ وہی نبی ہیں جن کا ہمیں انتظار تھا، اس پرہرقل نے آپ کے قتل کا ارادہ ظاہر کیا توانھوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو، میں تواتباعِ حق سے بھاگ نہیں سکتا۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اصابہ، ذکرضغاطر)