ضلع حیدرآباد، سندھ
District Hyderabad | |
---|---|
ضلع حیدرآباد، سندھ | |
![]() ضلع حیدرآباد کا نقشہ | |
ملک | ![]() |
صوبہ | ![]() |
تشکیل | 1843 |
قائم از | برطانوی راج |
مرکزی دفتر | حیدرآباد، سندھ |
انتظامی تقسیم | 4
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم (ٹاؤن میونسپل کارپوریشن) |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | زین العابدین میمن |
• انتخابی حلقے | این اے۔218 (حیدرآباد۔1) این اے۔219 (حیدرآباد۔2) این اے۔220 (حیدرآباد۔3) |
رقبہ | |
• کل | 1,740 کلومیٹر2 (670 میل مربع) |
بلندی | 13 میل (43 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 2,432,540 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 71000 |
ٹیلی فون کوڈ | 022 |
ضلع حیدرآباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ ضلعی صدر مقام حیدرآباد شہر ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع حیدرآباد کی کل آبادی 2,432,540 ہے.
تاریخ
[ترمیم]1843ء میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے سندھ پر قبضہ کر کے تین اضلاع نیں تقسیم کر دیا تھا ضلع کراچی، ضلع حیدرآباد، سندھ اور ضلع شکار پور۔
ضلع حیدرآباد کی تقسیم کی تاریخ
1901ء میں نصرت نامی تعلقہ سکرنڈ اور شہداد پور سے تشکیل پایا۔
1912ء میں شمال حصّہ کو تقسیم کر کے ضلع نوابشاہ کا قیام ہوا۔
1975ء میں جنوبی حصہّ کو تقسیم کرکے ضلع بدین قائم ہوا۔
1998ء کی مردم شماری کے بعد حیدرآباد شہر اور لطیف آباد تعلقہ قائم ہوا۔
2002ء کے عام انتخابات کے بعد قاسم آباد تعلقہ قائم ہوا۔
2005ء میں ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور ٹنڈو الہیار نام کے 3 نئے اضلاع قائم کر دیے گئے۔
علم آبادیات
[ترمیم]محل وقوع
[ترمیم]ضلع حیدرآباد کے شمال میں مٹیاری، شمال مشرق میں سانگھڑ، مشرق میں ٹنڈو الہ یار اور بدین، جنوب میں ٹنڈو محمد خان، جنوب مغرب میں ٹھٹہ اور مشرق میں دریائے سندھ واقع ہے، جس کے پار جامشورو کا ضلع ہے۔
انتظامی تقسیم
[ترمیم]ضلع حیدرآباد چار تحصیلوں (تعلقوں) میں منقسم ہے:
اضلاع کی حالیہ تقسیم سے قبل مٹیاری، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع بھی ضلع حیدرآباد کا حصہ تھے جنہیں 2005ء کی نئی اصلاحات کے تحت الگ ضلع بنا دیا گیا۔ 1970ء کے اوائل سے قبل ضلع بدین بھی ضلع حیدرآباد ہی کا حصہ تھا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "District Wise Results / Tables (Census - 2023)" (PDF)۔ www.pbscensus.gov.pk۔ Pakistan Bureau of Statistics