طاسہ
Giardia intestinalis کا ایک لحمیاتی خامرہ جو طاسہ (Dicer) کہلاتا ہے۔ | |||
|
طاسہ اصل میں RNase III خاندان[1] سے تعلق رکھنے والا ایک رائبومرمرہ (ribo-nucle-ase) ہے جو ذوطاقین ارنا (dsRNA) اور پیش خرد ارنا یا miRNA کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹتا ہے [2]۔ اسے انگریزی میں dicer کہا جاتا ہے۔ یعنی یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسا خامرہ ہے کہ جو ارنا سالمات کی طویل زنجیر کو کاٹ کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیتا ہے، اس کے کیے ہوئے چھوٹے ٹکڑوں کی طوالت 20 تا 25 زوج قواعد اور یا نیوکلیوٹائڈ ہوا کرتی ہے جن میں عام طور پر '3 سرے پر دو زوج قواعد کا ایک تاقہ (overhang) پایا جاتا ہے۔ ان کٹے ہوئے چھوٹے ٹکڑوں کو بسیط متداخل ارنا (small interferring RNA) کہا جاتا ہے اور اس کا اختصار siRNA مستعمل ہے۔
ساحات
[ترمیم]طاسہ کے سالمے میں دو اہم RNase III اور ایک پاز (PAZ) نامی ساحات (domains) ہوتی ہیں۔ اور طاسہ سالمے کی ان دونوں ساحات کے مابین فاصلے کا تعین وصیلہ حلز (connector helix) کے زاویئے پر منحصر ہوتا ہے، اسی فاصلہ سے اس خامرے کے کاٹے ہوئے ارنا (RNA) کے ٹکڑوں کی لمبائی کا تعین کیا جاتا ہے۔
دریافت
[ترمیم]طاسہ کو سب سے پہلے Cold Spring Harbor Laboratory کے ایک تحقیقدان طالب علم Emily Bernstein نے دریافت یا شناخت کیا تھا اور اس کی یہ تحقیق 2001 میں طبی جریدہ نیچر میں شائع ہوئی تھی، اسی نے اس کا نام Dicer تجویز کیا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس کو اس کے افعال میں ذوطاقین ارنا کو طاس (dicing) کرنے کی سی مماثلت محسوس ہوئی تھی[3]۔
افعال و راہ
[ترمیم]طاسہ، آر این اے انٹرفیرنس راہ (RNA interference pathway) کے پہلے مرحلے کو حفز (catalyze) کرتا ہے اور ارنا مائلی سکوتی مختلط (RNA-induced silencing complex) کی تشکیل کرتا ہے[4]۔ طاسہ کی ساخت کو سمجھنے کے بعد یہ بات سمجھنے میں بہت سہولت اور معاونت ملی کہ کس طرح خلیات اپنے افعال کے دوران سکوت وراثہ (gene silencing) کے عمل کو استعمال کرتے ہیں اور کس طرح صرف منتخب وراثوں کو ہی بند کردیتے ہیں جبکہ باقی وراثے اپنا فعل انجام دیتے رہتے ہیں، اس سلسلے میں Jennifer A. Doudna کے گروہ [5] نے طاسہ کا ایک سہ ابعادی خاکہ مکمل طور پر تیار کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ محض ایک خامرہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ دیگر تضبیطی افعال بھی انجام دیتا ہے۔ جب طاسہ، ارنا کی بڑی زنجیر یا سالمے کو چھوٹے قطعات میں شق کرتا ہے تو یہ چھوٹے قطعات آر این اے انٹرفیرنس راہ کا آغاز کرتے ہیں اور اسی راہ کے دوران سکوت وراثہ کا فیصلہ ہوتا ہے (حوالہ 5)۔
اہمیت
[ترمیم]طاسہ چونکہ ارنا کی راہ کو (اور بالواسطہ طور پر سکوت وراثہ) کو تضبیط کرنے والا ایک سالمہ ہے لہذا اس کے استعمال کے امکانات لامحدود ہیں۔ اس کو نئی ادویات کی تلاش میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور وراثی معالجہ میں بھی۔ سکوت وراثہ کا عمل، اس قدر اہم ہے کہ اس کی مدد سے سرطان کے علاج کی جانب پیشرفت کے بہت سے امکانات ہیں، چونکہ سرطان میں ان وراثوں کو کہ جو وراثہ الورم کے طور پر کام کرتے ہیں یا وہ وراثے کہ جن کی تعبیر وراثہ کی مقدار سرطان کے مرض میں بڑھ جاتی ہے ان کو مخصوص انداز میں سکوت وراثہ کے عمل سے خاموش کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات و بیرونی روابط
[ترمیم]- ↑ Yu Chen and Gabriele Varani. The FEBS Journal Protein families and RNA recognition
- ↑ Peter Nelson: TRENDS in Biochemical Science Vol.28 No. 10 October 2003 The microRNA world:small is mighty.
- ↑ Bernstein E, Caudy A, Hammond S, Hannon G (2001). Nature 409 (6818): 363-6; Role for a bidentate ribonuclease in the initiation step of RNA interference
- ↑ Jaronczyk K, Carmichael J, Hobman T (2005). Exploring the functions of RNA interference pathway proteins: some functions are more RISCy than others?[مردہ ربط]
- ↑ Jennifer A. Doudna and Bunpote Siridechadilok; Science 2 December 2005. Vol. 310. no. 5753, pp. 1513 - 1515 Structural Roles for Human Translation Factor eIF3 in Initiation of Protein Synthesis