طاقت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(طاقت (طبیعیات) سے رجوع مکرر)

توانائی پیدا کرنے یا توانائی (انگریزی: energy) خرچ کرنے یا کام کرنے کی رفتار کو طاقت (انگریزی: power) کہتے ہیں۔
اگر ایک موٹر پمپ سے پانی کی ٹنکی بھرنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں جبکہ دوسرا پمپ وہی ٹنکی ایک گھنٹے میں بھر سکتا ہے تو دوسرا پمپ پہلے پمپ سے دگنا طاقتور ہے کیونکہ اس نے نصف وقت میں اتنا ہی کام کر دیا۔

اکائی[ترمیم]

بین الاقوامی نظام اکائیات میں طاقت کو واٹ (انگریزی: watt) میں ناپا جاتا ہے۔ ایک واٹ سے مراد ایک سیکنڈ میں ایک جول کام کرنے کی قابلیت ہے۔
دوسرے نظاموں میں طاقت کو ہارس پاور(انگریزی: horse power)، فٹ پاونڈ (انگریزی:foot pound) وغیرہ میں ناپتے ہیں۔ ایک فٹ پاونڈ سے مراد ایک پاونڈ وزن کو ایک سیکنڈ میں ایک فٹ بلند کرنے کی قابلیت ہے
ایک ہارس پاور برابر ہوتا ہے 550 فٹ پاونڈ فی سیکنڈ کے یا 746 واٹ کے ۔
ائر کنڈشنر (انگریزی:air conditioner) کی طاقت کو ٹن میں ناپتے ہیں۔ اگر ایک ائر کنڈشنر ایک ٹن کا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ائر کنڈشنر کا وزن ایک ٹن ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ٹن برف 24 گھنٹوں میں پگھل کر جتنی ٹھنڈک پیدا کرتی ہے اتنی ہی ٹھنڈک یہ ائر کنڈشنر 24 گھنٹوں میں پیدا کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

واٹ (watt)