طالب جوہری
طالب جوہری (27 اگست 1929 - 22 جون 2020) پاکستان کے ایک مسلم اسکالر، شاعر، مؤرخ اور شیعہ فلسفی تھے۔
| طالب جوہری | |
|---|---|
| (اردو میں: طالب جوہری)، (فارسی میں: طالب جوهری) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 27 اگست 1929ء [1] پٹنہ، صوبہ بہار، برطانوی ہند |
| وفات | 21 جون 2020ء (91 سال) کراچی |
| وجہ وفات | کووڈ-19 [2] |
| طرز وفات | طبعی موت |
| شہریت | |
| مذہب | اسلام |
| فرقہ | اہل تشیع |
| فقہی مسلک | جعفری |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | عالم ، شاعر ، مصنف |
| پیشہ ورانہ زبان | اردو ، عربی ، فارسی |
| اعزازات | |
| درستی - ترمیم | |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]طالب جوہری 27 اگست 1929 ء کو بھارت کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی اور اعلی مذہبی تعلیم کے لیے 1952میں نجف اشرف عراق چلے گئے۔ وہاں آیت اللہ العظمی سید ابو القاسم الخوئی کے زیر انتظام حوزہ میں داخلہ لیا۔طالب جوہری آیت اللہ شہید باقر الصدر کے شاگرد رہے۔ وہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ہم جماعت تھے۔ علامہ ذیشان حیدر جوادی بھی نجف میں ان کے ہم درس رہے۔[3]
خدمات
[ترمیم]علامہ طالب جوہری اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے۔ انھوں نے ہمیشہ نسلی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی پر زور دیا۔ان کے خطبات کا موضوع احکام اللہ کی پیروی، اتباع سنت رسول اور حب اہل بیت ہوا کرتا تھا۔ انھیں شیعہ اور سُنی مسالک میں ایک جیسا باوقار مقام حاصل رہا ہر دو انھیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے اور ان کی تقاریر و تحاریر سے استفادہ کرتے ہیں۔
وفات
[ترمیم]طالب جوہری 10 جون 2020ء سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا تھا۔ سوموار 21'جون 2020ء کو 91 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔
تصانیف
[ترمیم]مذہب:
- ذکر معصوم
- نظام حیاتِ انسانی
- خلفائے اثناء عشر
- علامات ظہور مہدی
- مجالس جوہری
فلسفہ:
- عقلیات معاصر (2005)
شاعری:
- حرف نمو ( اردو شاعری )
- پس آفاق (اردو شاعری)
- شاخ صدا (اردو شاعری / غزلیں، نظمیں اور قصائد )
- شعریات (چند مرتبین)
- شعری افق علامہ طالب جوہری (شمیم روش)
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تاریخ اشاعت: 26 جون 2020 — CM Murad Reveals Munawar Hassan, Talib Jauhari, Mufti Naeem Died From Coronavirus — اخذ شدہ بتاریخ: 21 نومبر 2021
- ↑ https://nayadaur.tv/2020/06/cm-murad-reveals-munawar-hassan-talib-jauhari-mufti-naeem-died-from-coronavirus/
- ↑ https://www.samaa.tv/news/2020/06/allama-talib-johri-passes-away-jauhari/
بیرونی روابط
[ترمیم]- حجت الاسلام مولانا سعید اختر کی تحریر "خورشید خاور" ہندوستان سے (جنوبی ایشیا کے شیعہ اسکالروں کی سوانح حیات پر مشتمل کتاب)
- علامہ طالب جوہری صفحہ فیس بک پر
- علامہ طالب جوہری مجالس
- پی ٹی وی پر علامہ طالب جوہری کی فہم القرآن سیریزآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ lectures.hussainiat.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- علامہ طالب جوہری کتب آرکائیو شدہ 2013-02-02 بذریعہ archive.today
- علامہ طالب جوہری آن لائن کتابیں
- علامہ طالب جوہری تقریریں ( مجالس )آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ lectures.hussainiat.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- احسن الحدیث از علامہ طالب جوہری
- علامہ طالب جوہری لیکچر / مجالسآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ lectures.hussainiat.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- اتحاد و انصاف خدا کی کتاب مولانا محمد مصطفٰی جوہر کی
- مولانا جوہر کی تحریر میں 'حق کی حکمت اور انصاف اللہ کی وحدانیت کے پیچھے'آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ ezsoftech.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- مولانا محمد مصطفٰی جوہر لیکچر
- علامہ امجد جوہری فین کلب فیس بک پر
- علامہ امجد جوہری مجلس
- علامہ طالب جوہری پر قاتلانہ حملہآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ pakistancriminalrecords.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- 1929ء کی پیدائشیں
- 27 اگست کی پیدائشیں
- 2020ء کی وفیات
- 21 جون کی وفیات
- کراچی میں وفات پانے والی شخصیات
- ستارۂ امتیاز وصول کنندگان
- 1929 ء کی پیدائشیں
- اردو شعرا
- اردو محققین
- اردو مصنفین
- بیسویں صدی کے مسلمان محققین اسلام
- بہاری نژاد پاکستانی شخصیات
- پاکستانی شیعہ
- پاکستانی فلسفی
- پاکستانی محققین
- پٹنہ کے مصنفین
- ردِ سنیت
- سندھ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات
- مسلم فلاسفہ
- مہاجر شخصیات
- پاکستانی اردو شعرا
- کراچی کی شخصیات
- 1939ء کی پیدائشیں
- امراض قلب سے اموات
- پاکستانی معلمین
- پاکستانی مورخین