طالب حسین درد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے سرائیکی کے مایہ ناز گلوکار ہیں جو راگ جوگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے زیادہ تر گیتوں کی شاعری بھی خود کرتے ہیں البتہ جھنگ اور سرائیکی وسیب کے دیگر علاقوں کے شعرا کا کلام بھی گاتے ہیں۔ ان کے گیتوں سرائیکی ثقافت اور روایات بدرجہ اتم نظر آتی ہیں جن میں یہاں کا رومان، رسم و رواج، ثقافتی رسمیں سبھی کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے چند مشہور گیت درج ذیل ہیں: -

  • گھڑ سنیاریا چھلا
  • اسی ماڑے سرکار
  • واہ وے ذرا جیہا نیبوآ
  • وے میں چوری چوری
  • ہک واری پھیرا پا ونج میریاں وطناں تے

درد کے گائے ہوئے گیتوں کی آڈیو ویڈیو سی ڈیز مارکیٹوں میں اور ویڈیوز انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹس پر دستیاب ہیں.

وفات[ترمیم]

طالب حسین درد مارچ 2019 میں انتقال کر گئے ۔