طالب چکوالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
طالب چکوالی
پیدائش منوہر لال کپور
1914ء
چکوالپنجاب، پاکستانبرطانوی راج
وفات 1988ء
دہلی بھارت
زبان اردوپنجابی زبان
قومیت بھارتی
شہریت بھارتی
تعلیم بی۔اے۔ ایل۔ایل۔بی
مادر علمی جامعہ پنجاب
موضوع نظم ،غزل
نمایاں کام انوار حقیقت ، برگ سبز ، مور پنکھ

طالب چکوالی جن کا اصل نام منوہر لال کپور تھا کی پیدائش 13مئی 1900ء کو چکوالپنجاب برطانوی راج میں ہوئی تھی۔

تعلیم[ترمیم]

طالب چکوالی نے ابتدائی تعلیم چکوال میں حاصل کی اس کے بعد انہوں نے بی اے کی ڈگری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے اور ایل۔ ایل۔ بی کی ڈگری جامعہ پنجاب سے حاصل کی ۔

ادبی خدمات[ترمیم]

شروع میں طالب چکوالی نے انگریزی اور پنجابی میں شاعری کی لیکن پھر جلد ہی اردو میں کہنے لگے۔ طالب چکوالی نے 1932ء میں بزم ادب کی بنیاد ڈالی تھی۔ ان کی شاعری میں ورڈزورتھ،شیلی،ذوق،غالب اور اقبال کا رنگ بھی نظر آتا ہے۔ طالب چکوالی کے 3 شعری مجموعے منظر عام پر آئے جن کے نام اس طرح ہے۔ ’’انوار حقیقت‘‘ طالب چکوالی کا اولین شعری مجموعہ تھا دوسرے شعری مجموعہ کا نام ’’برگ سبز ‘‘ اور تیسرے مجموعہ کا نام’’ مور پنکھ‘‘ تھا۔

1965ء کی ایک تصویر جس میں ضیاء فتح آبادی کے مکان پر بائیں سے دائیں جانب مشاہیر یوں موجود ہیں: نریش کمار شاد، کیلاش چندر ناز، طالب دہلوی، خوشتر گرامی، بلراج حیرت، ساغر نظامی، طالب چکوالی، منور لکھنؤی، مالک رام، جینیندرا کمار، ضیاء فتح آبادی، رشی پٹیالوی، بہار برنی، جوگندر پال، عنوان چشتی اور کرشن موہن۔

وفات[ترمیم]

طالب چکوالی کی انتقال 1988ء میں دہلی میں ہوا تھا۔

نمونہ کلام[ترمیم]

خود فریبی ہے کہ اغیار کی سازش طالبؔ

دیش دشمن بھی ہیں اب قوم کے معمارو ں میں

فکر فن کو بے نیازی کی ادا دیتے رہو

جو نہ سن سکتے ہوں ان کو بھی صدا دیتے رہو

حوالہ جات[ترمیم]

  • روزنامہ انقلاب

http://web.archive.org/web/20120301184839/http://www.urducouncil.nic.in/urdu_wrld/u_auth/index_all.htm https://openlibrary.org/works/OL15663436W/Zaviyaha_e_nighaah