طاہرہ احساس جتک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


پروفیسر طاہرہ احساس جتک بلوچستان کی پہلی صدارتی ایوارڈ یافتہ خاتون ادیبہ و شاعرہ و مصنفہ

16 اکتوبر 1955ء کو حاجی غلام رسول جتک کے ہاں پیدا ہوئیں آپ نے 1974میں خضدار سے ایف اے۔1977 میں بی اے 1984 میں ہونیورسٹی آف بلوچستان سے اردو میں پرائیویٹ ایم اے کیا اور1996میں عملی زندگی کا آغاز بطور لیکچرارکیا آپ اردو۔براہوئی اور بلوچی میں شاعری کے ساتھ ساتھ نثر میں بھی مضامین لکھتی ہیں ان کاکلام 1982 سے اخبارات وجرائد میں چھپنا شروع ہوا آپ ریڈیو پاکستان خضدار کی پہلی خاتون اناونسر۔کمپئیراور مسودہ نویس بھی ہیں ۔ آپ کی تینوں زبانوں میں گیارہ کتابیں اب تک شائع ہو چکی ہیں۔جب کہ غیر مطبوعہ کتب کی تعداد دس ہے آپ کو صدارتی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈر مل چکے ہیں۔آپ ماہر تعلیم بھی ہیں آپ گورنمنٹ گرلز کالج خضدار کی پرنسپل کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔اور آج کل ریٹائرمنٹ کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]