طاہر محمد نسیانی ٹھٹوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(طاہر محمد ٹھٹھوی سے رجوع مکرر)


طاہر محمد نسیانی ٹھٹوی
معلومات شخصیت

میر طاہر محمد نسیانی ٹھٹوی (انگریزی: Tahir Muhammad Nisyani Thattvi) مغلیہ سلطنت کے مؤرخ، شاعر اور تاریخ سندھ کے ایک اہم مآخذ تاریخ طاہری کے مؤلف تھے۔ بحیثیت شاعر، طاہر محمد کا تخلص نسیانی تھا۔

ابتدائی حالات[ترمیم]

طاہر محمد کا اصل نام میر طاہر محمد ابن حسن سبزواری ٹھٹوی ہے۔ طاہر محمد کا خاندان ایران سے ہجرت کرکے سندھ آیا تھا جہاں انھوں نے ٹھٹہ کو اپنا مسکن بنایا۔ طاہر محمد کے آبا و اجداد بیہق یعنی سبزوار کے رہنے والے تھے جس کی نسبت سے طاہر محمد "سبزواری" لکھتے تھے۔ طاہر محمد کے والد حسن سبزواری مشرقی سندھ کے مغل صوبہ دار کی فوج میں سوار کے عہدے پر فائز تھے۔ بعد ازاں جلال الدین اکبر کے عہد حکومت میں حسن سبزواری گجرات کی فوج میں تعینات کردیے گئے۔

وفات[ترمیم]

میر طاہر محمد کی وفات 1061ھ/ 1651ء میں ٹھٹہ میں ہوا اور تدفین مکلی قبرستان میں اپنے خاندان کی قبور کے نزدیک مدفون ہوئے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]