مندرجات کا رخ کریں

طبیعی معالجہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
طبیعی معالجہ

نوع علاج   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شناخت کنندگان
میش آئی ڈی D026761

طبیعی معالجہ (جسے انگریزی زبان میں فزیو تھراپی کہا جاتا ہے) پیشۂ طبابت ہے جس میں تربیت یافتہ ماہرین مریضوں کی جسمانی حالت کو بہتر بنانے، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کی بحالی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ طبیعی معالج[1] جسمانی ورزش، تربیت اور تعلیم کے ذریعے مریضوں کی صحت کو بحال کرنے یا سنوارنے میں مدد کرتے ہیں۔ بہتیرے ممالک میں انھیں ”فزیو تھراپسٹ“ اور امریکا میں ”فزیکل تھراپسٹ“ کہا جاتا ہے۔

یہ کئی شعبوں میں تقسیم ہے، جن میں عضلاتی و استخوانی، آرتھو پیڈکس (ہڈی جوڑ اور متعلقہ بیماریوں کا علاج)، قلبی و ریوی، اعصابیات، کھیل، بچوں، بزرگوں، خواتین کی صحت، زخموں کی مرہم پٹی اور عضلی برق نگاری کے تخصصات شامل ہیں۔ یہ معالج ہسپتال، کلینک، بحالیاتی مراکز، گھروں اور کھیل کے میدانوں سمیت مختلف جگہوں پر خدمات انجام دیتے ہیں۔

طبیعی معالجہ کا مقصد صرف جسمانی درد یا کمزوری کا علاج کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے مقاصد میں مریض کے اعتماد، خود انحصاری اور زندگی کو دوبارہ بھرپور انداز میں گزارنے کی صلاحیت کو بھی بحال کرنا بھی شامل ہے۔ بعض ممالک جیسے برطانیہ میں طبیعی معالج کو بعض صورتوں میں دوا تجویز کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. امراض ریہ (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن۔ 1995۔ ص 52