طورغود رئیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
طورغود رئیس
(انگریزی میں: Dragut)،(ترکی میں: Turgut Reis ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Dragut Monument Palm Globe Istanbul.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1485[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بودروم  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 جون 1565 (79–80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن طرابلس  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the Ottoman Empire (1844–1922).svg سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ امیر البحر  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں اردو،  گوزو پرحملہ (1551ء)،  محاصرۂ مالٹا  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

طورغود پاشا (1485ء - 23 جون 1565) (اردو: ترگت یا درگوت) عثمانی سلطنت میں ایک لیفٹیننٹ تھا جس کو عثمانی بحریہ میں لانے کا سہرا خیر الدین بارباروس کے سر ہے۔ عثمانی امیر البحر کپتان پاشا (یا قپودان پاشا) کہلاتا تھا۔ سلطنت کے معروف امیر البحروں میں خیر الدین باربروسا، پیری رئیس، حسن پاشا، پیالے پاشا، سیدی علی اور طورغود پاشا عثمانی تاریخ کے ساتھ یورپ کی بحری تاریخ میں بھی ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ طورغود پاشا نے سلطنت عثمانیہ کے لیے بحری فتوحات کے علاوہ ذاتی حیثیت سے کئی کارنامے انجام دئے۔ طورغود پاشا نہ صرف خیر الدین بارباروس کا سب سے قابل اعتماد لیفٹیننٹ بلکہ قریبی ساتھی تھا، طورغود 1540ء میں گرفتار ہونے کے بعد جینووا میں قید تھا اور ایک جہاز پر غلام کے طور پر کام کر رہا تھا، طورغود کی رہائی کے لیے خیر الدین بارباروس نے 1544ء میں اطالوی شہر جینووا پر حملے کرنے کی دھمکی دی لیکن تین ہزار دوکات کے عوض اپنے لیفٹیننٹ اور دوست طورغود رئیس کو رہا کرنے پر حملہ سے باز رہا اور چارلس پنجم اور سلیمان اعظم کے درمیان معاہدے کے بعد استنبول پہنچ گیا۔[3]

وفات[ترمیم]

1573ء میں ترکی بیڑے نے مالٹا پر حملہ کیا، امیرالبحر طورغود پاشا طرابلس سے اپنا بحری بیڑا لے کر عثمانی بیڑے کی مدد کو پہنچے اور اسی جنگ میں23جون1565کو ایک گولہ لگنے سے شہید ہوئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: http://id.worldcat.org/fast/64269 — بنام: Turgut Reis — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. بی این ای - آئی ڈی: http://datos.bne.es/resource/XX5625406 — بنام: Turgut Reis
  3. سلطنت عثمانیہ کی تاریخ تحریر کردہ احمد سجاد ہاشمی

بیرونی روابط[ترمیم]