طیارے کا برقناطیسی نظام اطلاق
Appearance
طیارے کا برقناطیسی نظامِ اَطلاق (EMALS) ایک قسم کا برقناطیسی منجنيق نظام ہے جسے جنرل ایٹامکس نے امریکی بحریہ کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ نظام بنیادی طور پر لڑاکا طیاروں، بمباروں اور دیگر قسم کے طیاروں کو لانچ کرنے کے لیے طیارہ بردار جہازوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ہے جو طیارے کے برقناطیسی نظامِ اَطلاق کو استعمال کرتا ہے۔