مندرجات کا رخ کریں

طیورالفردوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
طیور الفردوس
طائر الفردوس اصغر کا بالغ نر،
Paradisaea minor
سائنسی درجہ بندی
اقلیم:
قوم:
جماعت:
فصیلہ:
ذیلی فصیلہ:
Passeri
خاندان:
Paradisaeidae

Vigors, 1825
اقسام و انواع

13 اقسام 40 انواع

طیور الفردوس (Birds of Paradise) کو طیور الجنت، فردوسی پرندے یا جنت کے پرندے بھی کہا جا سکتا ہے اور ان طیور (واحد:طائر) سے مراد حیاتیاتی جماعت بندی کے ان ارکان کی ہوتی ہے جنھیں جنتخن (Paradisaeidae) نامی خاندان میں شمار کیا جاتا ہے گویا یوں کہہ سکتے ہیں کے خاندان جنتخن میں شامل پرندوں کو طیور الفردوس کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ بیان ہوا کہ طیور اصل میں طائر کی جمع ہے اور ایک پرندے کے لیے طائر الفردوس کی اصطلاح آئے گی، بطور واحد کی صورت میں ایک قابل توجہ بات یہ ہے کہ طائر فردوس کو حضرت جبرائیلفائل:ALAYHE.PNG کا لقب بھی تسلیم کیا جاتا ہے؛ مذکورہ بالا تمام الفاظ کی اردو موجودگی کو لغات میں دیکھا جا سکتا ہے۔[1] مزید یہ کہ ایک خاندان مجمع النجوم بنام طیار میں شامل ایک مجمع النجوم کو بھی طائر الفردوس (apus) کہا جاتا ہے۔ یہ پرندے اپنے نر کے بال و پر (plumage) کی دیدہ زیبی کے لیے مشہور ہیں، ان کی یہ خوبصورتی نا صرف ان کے پروں (wings) کے شوخ رنگوں سے نمایاں ہوتی ہے بلکہ ان میں طویل اور نمائشی ریاش (feathers) بھی پیدا ہوتے ہیں جو پروں، چونچ اور سر سے آغاز پاتے ہیں۔ یہ فردوسی پرندے ؛ مشرقی انڈونیشیا، پاپوا نیو گنی اور مشرقی آسٹریلیا میں دیکھے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایک آن لائن اردو لغت