ظریف جبل پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ظریف جبل پوری
معلومات شخصیت
پیدائش 30 نومبر 1913  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جبل پور، برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 مارچ 1964 (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی، پاکستان  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

ظریف جبل پوری (پیدائش: 30 نومبر، 1913ء - وفات: یکم مارچ، 1964ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاحیہ شاعر تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ظریف جبل پوری 30 نومبر، 1913ء میں جبل پور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ ان کا اصل نام سید حامد رضا نقوی تھا۔ ان کے کلام کے دو مجموعے فرمان ظرافت، تلافی مافات ان کی زندگی میں اور نشاط تماشا ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔[2]

تصانیف[ترمیم]

  • فرمان ظرافت
  • تلافی مافات
  • نشاط تماشا

نمونۂ کلام[ترمیم]

فلمی عشق

محبت جس کو کہتے ہیں بڑی مشکل سے ہوتی ہےفقط اِک بار ہوتی ہے خلوص دل سے ہوتی ہے
جہان فلم میں اُلفت کا ہر نخرا نرالا ہےیہ ایسی دال ہے جس دال میں کالا ہی کالا ہے
اگر بازار میں لڑکی پھسل جائے محبت ہےسہارا پا کے لڑکے کا سنبھل جائے محبت ہے
کسی لڑکی کو ڈاکو سے چھڑا کر لاؤ اُلفت ہوکسی کی سائیکل سے سائیکل ٹکراؤ الفت ہو
یہ فلمی عشق نے کیسا نیا پہلو نکالا ہےپولس کپتان کی لڑکی کا عاشق رکشے والا ہے
مقدر کو کہیں سے ساز گاری ہی نہیں ملتیوہی ملتی ہے اور کوئی سواری ہی نہیں ملتی
بہ ظاہر دیکھنے میں صرف اک موٹر کی ٹکر ہےکسی دل پھینک سے لیکن کسی دلبر کی ٹکر ہے
یہ فلمی عشق ہے، لے دے کے بس اس کا یہ حاصل ہےہماری قوم کے بچوں کے حق میں زہر قاتل ہے
ظریفؔ انجام کیا ہوگا جو میرا دل بھی کھو جائےکہیں ایسا نہ ہو، مجھ کو بھی فلمی عشق ہو جائے[3]

شعر

جھوٹے عاشق جو ہیں آہ و بکا کرتے ہیںہم شبِ ہجر میں خبار پڑھا کرتے ہیں

وفات[ترمیم]

ظرف جبل پوری یکم مارچ، 1964ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]